سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 40 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 40

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا لباس کے متعلق اہل بیت یا دوسرے احباب کی روایات حصّہ اوّل اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لباس کے متعلق عموما تمام باتیں آچکی ہیں تاہم سیرت المہدی میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سَلَّمَهُ رَبُّه نے بعض روایات حضرت ام المومنین اور دوسرے احباب کی لکھی ہیں۔میں ان میں سے بھی جو زائد بات ہے یہاں درج کر دیتا ہوں۔غرارہ کا استعمال ترک ہوا حضرت ام المومنین کی روایت سے صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے لکھا ہے۔اوائل میں غرارے استعمال فرمایا کرتے تھے پھر میں نے کہہ کر وہ ترک کروا 66 دیئے۔اس کے بعد آپ معمولی پاجامے استعمال کرنے لگ گئے۔“ (سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر ۸۲ مطبوعه ۲۰۰۸ء) خان بہا در مرز اسلطان احمد صاحب کی روایت سے بیان کیا ہے کہ۔والد صاحب عموماً غرارہ پہنا کرتے تھے مگر سفروں میں بعض اوقات تنگ پاجامہ بھی پہنتے تھے۔“ ( سیرت المہدی جلد اول روایت نمبر ۲۰۵ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) حضرت ام المؤمنین کی روایت سیرت المہدی کے صفحہ ۵۳ میں حضرت صاحبزادہ صاحب بروایت حضرت أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهَا السَّلام فرماتے ہیں کہ ”والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ حضرت صاحب نے بعض اوقات انگریزی طرز کی