سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 559
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۵۹ حصہ پنجم رسول احمد مجتبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابیہ وسلم سچا صادق و کامل نبی ہے جس کی پیروی پر فلاح آخرت موقوف ہے لیکن میرا فلاں مخالف (اس جگہ اس مخالف کا نام جو مباہلہ کے لئے بالمقابل آئے گا لکھا جائے گا ) جو اس وقت میرے مقابلہ کے لئے حاضر ہے یہ دعویٰ کرتا ہے کہ نعوذ باللہ جناب سید نا محمد مصطفیٰ سچے نبی نہیں ہیں اور جعل سازی سے قرآن شریف کو بنالیا ہے اور وہ یہ بھی کہتا ہے کہ خدائے تعالیٰ ارواح اور اجسام کا پیدا کنندہ نہیں اور کسی پرستار اور بچے ایماندار کو نجات ابدی کبھی نہیں ملے گی اور جو کچھ ویدوں میں بھرا ہوا ہے وہ حقیقت میں سب سچ ہے اور اس کے برخلاف جو قرآن شریف میں ہے وہ سب جھوٹ ہے سواے خدائے قادر مطلق تو ہم دونوں فریقوں میں سچا فیصلہ کر اور ہم دونوں میں سے جو شخص اپنے بیانات میں اور اپنے عقائد میں جھوٹا ہے اور بصیرت کی راہ سے نہیں بلکہ تعصب اور ضد کی راہ سے ایسی باتیں منہ پر لاتا ہے جن پر یقین کرنے کے لئے کوئی قطعی دلیل اس کے ہاتھ میں نہیں اور نہ اس کا دل نور یقین سے بھرا ہوا ہے بلکہ سراسر ضد اور طرفداری اور نا خدا ترسی سے ایسی باتیں بناتا ہے جن پر اس کا دل قائم نہیں اس پر تو اے قادر کبیر ایک سال تک کوئی اپنا عذاب نازل کر اور اس کی پردہ دری کر کے جو شخص حق پر ہے اس کی مددفرما اور لعنت سے بھرے ہوئے دکھ کی مارا یسے شخص کو پہنچا کہ جو دانستہ سچائی سے دور اور راستی کا دشمن اور راست باز کا مخالف ہے کیونکہ سب قدرت اور انصاف اور عدالت تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔آمین يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ (نوٹ ) اس دعائے مباہلہ سے اس بصیرت معرفت اور ایمان باللہ کا پتہ لگتا ہے جو آپ کو خدا تعالیٰ کی ہستی اور اس کی صفات کا ملہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور اسلام کے الہی دین ہونے پر تھا اور آپ کامل شعور کے ساتھ جانتے تھے کہ اس مقابلہ میں آنے والا یقیناً ہلاک ہو جائے گا اور اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے گا۔یہ وہ زمانہ تھا کہ آپ نے اپنی بعثت و ہدایت کا اعلان نہ کیا تھا اور نہ سلسلہ کے لئے دعوت دی تھی ہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور