سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 528 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 528

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۲۸ پر ایمان رکھتے ہوئے حق کی فتح کی دعا کرتے ہیں۔حصہ پنجم اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ شخص تقویٰ کے کس اعلیٰ مقام پر ہے اور خدا تعالیٰ کا خوف اس کے دل پر کس قدر طاری ہے۔اور وہ اپنے علم وفہم اور تجویزوں پر بھروسہ نہیں کرتا بلکہ اللہ تعالیٰ کے آستانہ پر گر کر حق کی فتح اور تائید کی دعا کرتا ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلِّمُ (۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے دعا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اور عظمت کے ثبوت اور اظہار کے لئے آپ ہمیشہ بے قرار رہتے اور جو موقع بھی اس مقصد کے لئے ملتا اس کو ہاتھ سے جانے نہ دیتے۔آپ کی نمازوں اور دعاؤں میں مرکزی نقطہ یہی ہوتا تھا چنانچہ فرماتے ہیں۔ہر کسے اندر نماز خود عائے می کند من دعا ہائے بر و بار تو اے باغ بہار ہے اس زمانہ میں جب کہ آپ سیالکوٹ کی ملازمت کے سلسلہ کو اپنے والد محترم و مکرم حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کے حکم کے ماتحت ختم کر کے قادیان آچکے تھے اور گوحسب معمول عملاً گوشہ گزیں تھے مگر کبھی کبھی حضرت والد صاحب مرحوم کے حکم کی تعمیل میں بعض مقدمات کی پیروی کے لئے بھی چلے جاتے تھے۔قادیان کے لوگوں کو آپ کی بزرگی اور تعلق باللہ کا یقین تھا باوجود اس کے کہ قادیان کے بعض آریہ سماجی ممبر حضرت اقدس کی خدمت میں آتے رہتے تھے اور اسلام کے متعلق مناظرات کرتے رہتے تھے ایک موقعہ پر اس قسم کا معاملہ پیش آیا کہ حضرت اقدس کو ایک خاص معاملہ میں دعا کے لئے لالہ شرمیت رائے آنجہانی نے تحریک کی اور یہ تحریک برنگ اعتراض تھی جیسا کہ خود حضرت اقدس نے براہین احمدیہ جلد سوم میں تحریر فرمایا ہے یہ واقعہ ۶۸ تا ۱۸۷۰ء کے قریب کا ہے مجھے اس واقعہ کا لکھنا اس لئے ضروری ہوا کہ اس دعا کی عظمت اور قبولیت پر اس کی تفصیل سے ایمان بڑھتا ہے اور اس میں حضرت اقدس کی اس غیرت دینی کا پتہ لگتا ہے جو آپ کو صداقت اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے اظہار کے لئے تھی چنانچہ فرماتے ہیں۔ا ترجمہ۔ہر شخص اپنی نماز میں (اپنے لیے دعا کرتا ہے مگر میں اے میرے آقا تیری آل و اولاد کے لئے دعامانگتا ہوں۔