سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 216 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 216

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۱۶ لوگ عیادت یا تعزیت ایک رسم کے طور پر کرتے ہیں۔یا اس کو ایک قسم کا اخلاقی تبادلہ سمجھتے ہیں کہ فلاں شخص میری عیادت کے لئے آیا تھا۔اس لئے مجھے بھی جانا چاہیے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محض ان کے شفقت عَلى خَلْقِ اللہ کے اصول پر اور صبح کے رنگ میں اس خُلق عظیم کا ظہور ہوتا تھا اور یہی رنگ ہمارے عملی نقطہ نگاہ میں مدنظر رہنا ضروری ہے۔