سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 629
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۲۹ حصہ پنجم (۲۷) رفع مرض کی دعا يَا حَفِيظٌ۔يَا عَزِيزُ۔يَا رَفِيقُ۔رفیق خدا تعالیٰ کا نیا نام ہے جو کہ اس سے پیشتر اسمائے باری تعالیٰ میں کبھی نہیں آیا۔“ تذکره صفحریم ۴۰ مطبوع ۲۰۰۴، بحواله البدر جلد نمبر ۳۵ صفحه ۲۸۰ و الحکم جلدے نمبر ۳۶ صفحه ۱۵) (۲۸) سلسلہ کی ترقی کی دُعا الہی ! میرے سلسلے کو ترقی ہو۔اور تیری نصرت اور تائید اس کے شامل حال ہو۔(۲۹) ایک اور رفع مرض کی دُعا ۲۷ جنوری ۱۹۰۵ء کو حضرت اقدس کے دائیں رخسارہ مبارک پر ایک آماس سا نمودار ہوا۔جس سے بہت تکلیف ہوئی۔حضور نے دعا فرمائی تو ذیل کے فقرات الہام ہوئے۔دم کرنے سے فورا صحت حاصل ہوگئی۔بِسْمِ اللهِ الْكَافِي بِسْمِ اللهِ الشَّافِى - بِسْمِ اللهِ الْغَفُورِ الرَّحِيمِ۔بِسْمِ اللهِ الْبَرِّ الْكَرِيم - يَا حَفِيظٌ۔يَا عَزِيزُ۔يَا رَفِيْقُ يَا وَلِيُّ اشْفِنِي۔( ترجمه از مرتب ) میں اللہ کے نام سے مدد چاہتا ہوں جو کافی ہے۔میں اللہ کے نام سے مدد چاہتا ہوں جو شافی ہے۔میں اللہ کے نام سے مدد چاہتا ہوں جو غفور و رحیم ہے۔میں اللہ کے نام سے مدد چاہتا ہوں جو احسان کرنے والا کریم ہے۔اے حفاظت کرنے والے۔اے غالب۔اے رفیق۔اے ولی مجھے شفا دے۔تذکره صفحه ۴۴۲ مطبوعه ۲۰۰۴ء)