سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 561
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۶۱ بعثت کے بعد کی دعائیں میں اصطلاحی طور پر زمانہ بعثت سے مراد صرف اس زمانہ کو قرار دیتا ہوں جو بیعت کے اعلان یکم دسمبر ۱۸۸۸ء سے شروع ہوتا ہے یوں آپ کی بعثت کا آغا ز تو بہت پہلے ہو چکا تھا جبکہ خدا تعالیٰ نے اپنے الہام ووحی سے آپ کو مشرف فرمایا اور ان الہامات میں آپ کے منصب کا ذکر بھی بکثرت آیا بیعت کے اعلان میں آپ نے یہ بھی اعلان فرمایا کہ خدا تعالیٰ میری دعا اور میری توجہ میں ان کے لئے برکت دے گا“ اس کے بعد آپ ہر بیعت میں داخل ہونے والے کے لئے مدۃ العمر دعائیں کرتے رہے ان دعاؤں کا کوئی شمار نہیں ہو سکتا تین اور چار لاکھ کے درمیان بیعت کنندگان کی تعداد آپ کی زندگی میں پہنچ گئی تھی لاکھوں دعاؤں کا تو یہی شمار ہوتا ہے پھر ہر شخص کے لئے اس کی مختلف حاجتوں اور ضرورتوں میں ان کے لئے دعائیں کیں۔اس لیے یہ دعویٰ ایک صحیح اور بلا مبالغہ دعوی ہے کہ دعاؤں کا شمار نہیں ہوسکتا اس زمانہ کی دعاؤں کو میں دو قسم کی دعاؤں پر تقسیم کرتا ہوں اوّل وہ دعائیں ہیں جو آپ نے اپنی صداقت کے دلائل کے طور پر پیش کی ہیں اور خدا تعالیٰ کے حضور اپنے آپ کو پیش کیا ہے کہ اگر میں تیری طرف سے نہیں ہوں تو میرے ساتھ وہ معاملہ کر جو مفتریوں کے ساتھ کرتا آیا ہے ان دعاؤں میں ایک درد ہے ایک شعور صداقت ہے دوسری قسم کی وہ دعائیں ہیں جو آپ کی سیرت مطہرہ اشاعت فرض کے لئے اضطراب اور عذاب الہی سے پناہ اپنی اولاد کے لئے برکات پر مشتمل ہیں۔میں اُن سب کو لکھ نہیں سکوں گا کہ اس سے کتاب کا حجم بڑھ جائے گا صرف نمونہ کے طور پر میں درج کروں گا وَ بِاللهِ التَّوْفِيقِ