سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 551 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 551

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۵۱ حصہ پنجم دعا کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے۔چنانچہ ۶ ستمبر ۸۳ء کو خدا تعالیٰ نے مالی ضرورت کے وقت اکیس" روپے آنے کی بشارت دی۔پھر ۱۰ ستمبر کو بھی تاکیدی طور پر سہ بارہ یہ الہام ہوا۔جس سے سمجھا گیا کہ آج اس پیشگوئی کا ظہور ہو جائے گا۔اس الہام سے کوئی تین منٹ کے بعد وزیر سنگھ نامی ایک بیمار آیا اور اس نے آتے ہی ایک روپیہ نذر کیا۔اور ڈاکخانہ سے پتہ منگوایا گیا تو ڈاک منشی نے کہا کہ پانچ روپیہ کا منی آرڈر آیا ہے ابھی روپیہ نہیں آیا۔آئے گا۔تو دوں گا۔اس حالت میں الہام ہوا کہ بست و یک آئے ہیں اس میں شک نہیں۔اس الہام پر دو پہر نہیں گزری تھی کہ ایک آریہ کو اسی ڈاک منشی نے کہا کہ دراصل بست روپے آئے ہیں اور پہلے یونہی منہ سے نکل گیا تھا۔اسی جوش میں حضور نے ایک دعا کی جو یہ ہے۔۔(1) اے خدا اے چارہ آزار ما اے علاج گریہ ہائے زار (۲) اے تو مرہم بخش جان ریش ما اے تو دلدارے دل غم کیش ما (۳) از کرم برداشتی هر بار ما و از تو بر اشجار ما (۴) حافظ و ستاری از جود و کرم بیکساں را یاری از لطف اتم (۵) بنده درمانده باشد دل تپاں ناگہاں درمان براری از میاں گیرد براه ہر بار و نا گہاں آری برو صد مهر و ماه (1) عاجزی را ظلمتے (۷) حُسن و خُلق دلبری بر تو تمام سبت بعد از لقائے تو حرام ترجمہ اشعار۔(۱) اے خدا! اے ہمارے دکھوں کی دوا اور اے ہماری گریہ وزاری کا علاج۔(۲) تو ہماری زخمی جان پر مرہم رکھنے والا ہے اور تو ہمارے غم زدہ دل کی دلداری کرنے والا ہے۔(۳) تو نے اپنی مہربانی سے ہمارے سب بوجھ اٹھا لیے ہیں اور ہمارے درختوں پر میوہ اور پھل تیرے فضل سے ہے۔(۴) تو ہی مہربانی اور عنایت سے ہمارا محافظ اور پردہ پوش ہے اور کمال مہربانی سے بے کسوں کا ہمدرد ہے۔(۵) جب بندہ مغموم اور در ماندہ ہو جاتا ہے تو تو وہیں سے اس کا علاج کر دیتا ہے۔(۶) جب کسی عاجز کو رستے میں اندھیرا گھیر لیتا ہے تو تُو یکدم اس کے لیے سینکڑوں سورج اور چاند پیدا کر دیتا ہے۔(۷) حسن و اخلاق اور دلبری تجھ پر ختم ہیں تیری ملاقات کے بعد پھر کسی سے تعلق رکھنا حرام ہے۔