سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 549 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 549

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۴۹ حصہ پنجم غلبہ تھا۔میں نے پہلے بھی کسی جگہ اس کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت و عشق میں آپ فانی تھے اور عشق و محبت کے جلوے آپ کے کلام میں اس کثرت سے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے مثلاً فرماتے ہیں۔اے محبت عجب آثار نمایاں کر دی زخم و مرہم برہ یار تو یکساں کر دی لے دوسری جگہ فرماتے ہیں۔در کوئے تو اگر عشاق را زنند اول کے کہ لاف تعشق زند نم کے اور یہ فطرت محمدیہ کا عکس تھا۔مبارک وہ جو اس راز حیات کو سمجھے اور یہ زندگی اسے حاصل ہو۔اے اللہ حیات طیبہ سے مجھے بھی حصہ دے۔آمین (۱۳) معرفت الہی کے لئے دعا (1) اے خداوندم به خیل انبیاء کش فرستادی به فضل او فرس (۲) معرفت ہم وہ چو بخشیدی دلم کے بدہ زاں ساں کہ دادی ساغر ے (۳) اے خداوندم بنام مصطفی کش شدی در هر مقامے ناصرے (۴) دست من گیر از ره لطف و کرم مہتمم باش یار و یاورے (۵) تکیه بر زور تو دارم گرچه من ہمچو خاکم بلکہ زاں ہم کمترے لے ترجمہ اشعار۔اے محبت تو نے عجیب رنگ دکھائے تو نے یار کی راہ میں زخم اور مرحم برابر کر دیئے۔اگر تیرے کوچہ میں عاشقوں کے سرا تارے جائیں تو سب سے پہلے جوعشق کا دعویٰ کرے گا وہ میں ہوں گا۔در جا ہے۔(۱) اے میرے خدا ان انبیاء کے گروہ کے طفیل جن کو تو نے بڑے بھاری فضلوں کے ساتھ بھیجا۔(۲) مجھے معرفت عطا فرما جیسے تو نے دل دیا ہے۔شراب بھی عطا کر جبکہ تو نے جام دیا ہے۔(۳) اے میرے خدا۔مصطفی کے نام پر جس کا تو ہر جگہ مددگار رہا ہے۔(۴) اپنے لطف و کرم سے میرا ہاتھ پکڑ اور میرے کاموں میں میرا دوست اور مددگار بن جا۔(۵) میں تیری قوت پر بھروسہ رکھتا ہوں اگر چہ میں خاک کی طرح ہوں بلکہ اس سے بھی کم تر۔