سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 542 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 542

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۴۲ حصہ پنجم میں اور میرے نفس میں مشرق اور مغرب کی دوری ڈال اور میری زندگی اور میری موت اور میری ہر ایک قوت جو مجھے حاصل ہے اپنی ہی راہ میں کر اور اپنی ہی محبت میں مجھے زندہ رکھ اور اپنی ہی محبت میں مجھے مار۔اور اپنے ہی کامل محبین میں اٹھا۔اے اَرحَمُ الرَّاحِمِین ! جس کام کی اشاعت کے لئے تو نے مجھے مامور کیا ہے اور جس خدمت کے لئے تو نے میرے دل میں جوش ڈالا ہے اس کو اپنے ہی فضل سے انجام تک۔۔۔۔۔اور عاجز کے ہاتھ سے حجت اسلام مخالفین پر اور ان سب پر جو اسلام کی خوبیوں سے بے خبر ہیں سب پر پوری کر اور اس عاجز اور۔۔۔۔۔اور مخلصوں اور ہم مشربوں کو مغفرت اور مہربانی کے۔۔۔حمایت میں رکھ کر دین اور دنیا میں ان کا متکفل۔۔۔۔اور سب کو اپنے دار الرضا میں پہنچا۔اور اپنے۔۔۔اور اس کے آل و اصحاب پر زیادہ سے زیادہ درود و سلام و برکات نازل کر۔آمِين يَارَبَّ الْعَالَمِين “ یہ دعا ہے جس کے لئے آپ پر فرض ہے کہ ان ہی الفاظ سے بلا تبدل و تغیر بیت اللہ میں حضرت ارحم الراحمین میں اس عاجز کی طرف سے کریں۔والسلام۔خاکسار غلام احمد ۱۳۰۳ھ 66 یہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت میں ایک مبسوط باب کا متن ہے میں قارئین کرام سے بار بار درخواست کروں گا کہ وہ اس کو پڑھیں کہ کیا یہ اُس قلب کی تصویر ہوسکتی ہے۔جس کو کا ذب اور مفتری کہا جاتا ہے یا اس ضمیر پر تنویر کا مرقع غیر فانی جوش اپنے قلب میں رکھتا ہے۔اور وہ اس شعور سے بول رہا ہے کہ خدا نے اسے کھڑا کیا ہے اور اس کی زندگی کا مقصد صرف ایک ہے کہ میرا مولی مجھ سے راضی ہو جائے۔اگر یہ صیح ہے اور ضرور صحیح ہے تو اس کے بعد اُس کی تکذیب سمجھ لو کیا نتیجہ پیدا کرے گی۔یہی