سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 541 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 541

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۴۱ حصہ پنجم از عاجز عایذ باللہ الصمد غلام احمد با خویم مخدوم و مر می نشی احمد جان صاحب سَلَّمَهُ اللهُ تَعَالى بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔عنایت نامه آن مخدوم پہنچا۔اس عاجز کی غرض پہلے خط سے حج بیت اللہ کے بارے میں صرف اسی قدر تھی کہ سامان سفر میسر ہونا چاہیے۔اب چونکہ خدا تعالیٰ نے زادراہ میسر کر دیا اور عزم مصم ہے اور ہر طرح سامان درست ہے۔اس لئے اب یہ دعا کرتا ہوں کہ خدا وند کریم آپ سے یہ عمل قبول فرمائے اور آپ کا یہ قصد موجب خوشنودی حضرت عَزَّ اِسْمُهُ ہوا اور آپ خیر و عافیت اور سلامتی سے جاویں اور خیر و عافیت اور سلامتی سے بہ تحصیل مرضات اللہ واپس آویں۔آمین یارب العالمین۔اور انشاء اللہ یہ عاجز آپ کے لئے بہت دعا کرے گا اور آپ کے پچیس روپے پہنچ گئے ہیں آپ نے اس ناکارہ کی بہت مدد کی ہے اور خالصا للہ اپنے قول اور فعل اور خدمت سے حمایت اور نُصرت کا حق بجالائے۔جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ وَ اَحْسَنَ إِلَيْكُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْعُقْبَى یہ عاجز یقین رکھتا ہے کہ آپ کا یہ عمل بھی حج سے کم نہیں ہوگا۔انشاء اللہ تعالی۔دل تو آپ کی اس قدر جدائی سے محزون اور مغموم رہے گا۔لیکن آپ جس دولت اور سعادت کو حاصل کرنے کے لئے جاتے ہیں اس فوز عظیم پر نظر کرنے سے انشراح خاطر ہے۔خدا تعالیٰ آپ کا حافظ اور حامی رہے اور یہ سفر منْ كُلِّ الْوُجُوُہ مبارک کرے۔آمین۔اس عاجز ناکارہ کی ایک عاجزانہ التماس یا درکھیں کہ جب آپ کو بیت اللہ کی زیارت بفضل اللہ تعالیٰ میسر ہو تو اس مقام محمود مبارک میں اس احقر عباداللہ کی طرف سے انہیں لفظوں سے مسکنت وغربت کے ہاتھ بھنور دل اٹھا کر گزارش کریں کہ اے اَرحَمُ الرَّاحِمِین ! ایک تیرا بندہ عاجز و ناکارہ پُر خطا اور نالائق غلام احمد جو تیری زمین ملک ہند میں ہے۔اس کی یہ عرض ہے کہ اے اَرحَمُ الرَّاحِمین تو مجھ سے راضی ہو۔اور میرے خطیات اور گناہوں کو بخش کہ تو غفور اور رحیم ہے اور مجھ سے وہ کرا جس سے تو بہت ہی راضی ہو جائے۔مجھ