سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 517
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۱۷ (۱۰) اے خدا ہمتم بدین افزائے كمر من به بندد ره بکشائے (11) دل من رشک درد نا کان کن سرمن خاک کوئے پاکان گن (۱۲) ديده من بصدق روشن کن کارم بوجه احسن گن (۱۴) پدم ہمہ (۱۳) از وجود خودم برآرم چنان که نماند تصرف شیطان بنیاد خود پرستی گن گم کن از خویش و هستی کن (۱۵) کشش ده بوئے خود را نشان کہ دے ناید م قرار ازان (11) دل من پاک کن ز کبر و غرور سینه ام پر کن از خاطر نور (۱۷) آن چنانم اسیر عشق خود بکن که نماند ز من نه شاخ و بن بریز در جانم و مجذوب خود بگردانم (۱۸) شور مجنون (۱۹) آنکہ یکدم بجز تو ہوشش نیست آنکہ بے تو زبان و گوشش نیست (۲۰) آن بگردان مرا کسے چیزے نیست قدر او نزد او پشیزی نیست ترجمہ اشعار۔(۱۰) اے خدا ترقی دین کے لئے میری ہمت کو بڑھا۔تو اس کے لئے میری کمر کو مضبوط کر اور میری رہنمائی فرما۔(۱۱) میرے دل میں اس قدر درد دین کے لئے پیدا کر دے کہ بڑے بڑے دکھی دل بھی اس پر رشک کریں۔اور پاک لوگوں کے کوچہ کی خاک میرا سر ہو (۱۲) میری آنکھوں میں صداقت کی روشنی بخش۔مرے تمام کاموں کو ایسے طور پر سر انجام دے کہ ان میں حسن پیدا ہو۔(۱۳) اپنے نفسانی وجود سے مجھے اس طرح پر نکال دے کہ شیطان کا تصرف اس پر نہ رہے۔(۱۴) میرے اندر سے خود پرستی کی بنیاد کو گرا دے۔مجھے اپنے نفس سے گم کر اور اپنی ہستی میں زندگی بخش۔(۱۵) میرے اندر ایک ایسی کشش پیدا کر دے کہ وہ تیری محبت کی بُو کا نشان پالے اور پھر اس کے بغیر ایک دم بھی مجھے آرام نہ ملے۔(۱۲) مرے دل کو کبر اور غرور سے پاک کر اور مرے سینہ کو اپنے نور سے منور کر دے (۱۷) اپنے عشق میں مجھے ایسا اسیر کر کہ اس کے سوا میری کوئی شاخ و جڑ نہ ہو۔(۱۸) میری جان میں مجنون کا شور پیدا کر اور اپنا ہی مجذوب اور مست بنالے۔(۱۹) میری ایسی حالت ہو جاوے کہ تیرے بغیر ایک دم بھی مجھے ہوش نہ ہو۔اور تیرے بغیر میری زبان سے نہ کچھ نکلے اور نہ میرے کان کچھ نیں۔(۲۰) میری حالت ایسی ہو جائے کہ میں کسی کو کچھ نہ سمجھوں۔اور اس کی قیمت ایک کوڑی نہ ہو۔