سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 497 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 497

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۹۷ حصہ پنجم کوئی ضائع نہیں ہوتا جو ترا غالب ہے کوئی رسوا نہیں ہوتا جو ہے جو یاں تیرا مری اولا د کو تو ایسی ہی کردے پیارے دیکھ لیں آنکھ سے وہ چہرہ نمایاں تیرا عمر دے رزق دے اور عافیت وصحت بھی سب سے بڑھ کر یہ کہ پا جائیں وعرفاں تیرا کریما دور کر تو ان سے ہر شر رحیما نیک کر اور پھر معمر تیری قدرت کے آگے روک کیا ہے وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے دعا کرتا ہوں اے میرے یگانہ نہ آوے اُن یہ رنجوں کا زمانہ آستانه میرے مولا انہیں ہر دم بچانا نہ چھوڑیں وہ تیرا دعا کے ذریعہ آسمانی فیصلہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی پر علماء زمانہ نے کفر کے فتوے لگائے اور ہر قسم کی عداوت اور دشمنی اور ایذارسانی پر کمر باندھی تو حضور نے دعا ہی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے فیصلہ چاہا اور یہ دعا کی۔اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی طلب کرنے کے لئے ایک دعا اور حضرت عزت سے اپنی نسبت آسمانی فیصلہ کی درخواست اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر قدوس حتی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی مدد کرتا ہے تیرا نام ابدالآباد مبارک ہے تیری قدرت کے کام کبھی رُک نہیں سکتے۔تیرا قوی ہاتھ ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔تو نے ہی اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ اُٹھ کہ میں نے تجھے اس زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لئے اور اسلامی سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ اور قومی کرنے کے لئے چنا۔اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ” تو میری نظر میں منظور ہے۔میں اپنے عرش پر