سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 496 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 496

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۹۶ حصہ پنجم اللہ تعالیٰ کے حضور میں اپنی کامل اور مستقل وفاداری کے متعلق عرض کرتے ہیں ؎ خواہی قہرم کن بد اخواہی بلطفم رونما خواہی بکش یا کن رہاگے ترک آن داماں کنم لے (۱) سهل است ترک ہر دو جہاں گر رضائے تو آید بدست اے پسند و کہف و ما منم کے (۲) در کوئے تو اگر سر عشاق را زنند اول کسے کہ لاف تعشق زند منم غیر مبایعین سے فیصلہ کی آسان راہ ہمارے پرانے دوست جواب اپنے آپ کو لاہوری احمدی کہلا نا پسند کرتے ہیں۔ان کے ساتھ بھی ہمارا فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کے ذریعہ سے بآسانی ہوسکتا ہے۔مولوی محمد علی صاحب اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا روحانی فرزند کہا کرتے ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا اور توجہ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ اولاد جو روحانی بھی ہے اور جسمانی بھی اور جس کی تربیت اور تعلیم بھی حضور علیہ السلام کی نگرانی میں ہوئی اور جس کے متعلق اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارتیں بھی ہیں اور جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کثرت سے دعائیں کیں۔کیا ممکن ہے کہ وہ سب اولا د جو تمام متعلقین اور اولین سابقین کی ایک بڑی جماعت کے گمراہ ہو جائے۔اب میں ان دعاؤں میں سے جو حضور نے اپنی اولاد کے واسطے کیس چند ایک بطور نمونہ درج کرتا ہوں۔حضور فرمایا کرتے تھے کہ ہماری اولا د شعائر اللہ میں داخل ہے۔ان کا اکرام ضروری ہے اور حضور کی دعائیں اپنی اولاد کے واسطے تو شب و روز بے انتہا تھیں آپ نے فرمایا کہ میں ہر نماز میں اپنے اہل بیت اور اولاد کے لئے دعا کرتا ہوں یہ چند فقرات حسن اتفاق سے تحریر میں بھی آگئے۔ا ترجمہ اشعار۔خواہ تو تو مجھے ناراض ہو کر جدا کر دے، خواہ لطف فرما کر اپنا چہرہ دکھا دے، خواہ مار یا چھوڑ میں تیرے دامن کو نہیں چھوڑ سکتا۔۲ (۱) دونوں جہاں کا ترک کرنا آسان ہے اگر تیری رضا مل جائے اے میری پناہ۔اے میرے حصاراے میرے دارالاماں (۲) اگر تیرے کوچہ میں عاشقوں کے سرا تارے جائیں تو سب سے پہلے جو عشق کا دعویٰ کرے گا وہ میں ہوں گا۔