سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 485
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۸۵ اور فتح پائی وہ دعا کا حربہ تھا۔آپ کی دعاؤں میں صرف اس شخص کے خلاف گونہ بددعا ہے جو دین اسلام کی حمایت وحمیت کا جوش نہ رکھتا ہو چنانچہ فرمایا۔اے خدا شاداں مکن آن دل تاریک را آنکہ اور را فکر دین احمد مختار نیست اپنی ذات کے ساتھ خطرناک دشمنی کرنے والے بد زبان دشمنوں کے لئے بھی بددعا نہیں کی مگر آپ چونکہ ہر دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی محبت اور عظمت کے سوا کچھ دیکھنانہ چاہتے تھے اس لئے ایسے غافل دل کے لئے جو فکر دین سے بے پروا ہو خوش نہ رہنے کی بد دعا ضرور کی اور یہ آپ کی اس محبت کا انتہائی مقام ہے جو حضور علیہ الصلواۃ والسلام سے تھی۔