سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 486
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السا ۴۸۶ حصہ پنجم بيت الدعا حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے سلسلہ میں آپ کی دعاؤں کے مختلف پہلوؤں پر بحث کرتا آیا ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ احباب اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے متعلق ایک خصوصیت یہ تھی کہ آپ خواہ سفر میں ہوں یا حضر میں دعا کے لئے ایک مخصوص جگہ بنا لیا کرتے تھے اور وہ بیت الدعا کہلاتا تھا۔میں جہاں جہاں حضرت کے ساتھ گیا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ آپ نے دعا کے لئے ایک الگ جگہ ضرور مخصوص فرمائی اور اپنے روزانہ پروگرام میں یہ بات ہمیشہ داخل رکھی کہ ایک وقت دعا کے لئے الگ کر لیا۔قادیان میں ابتداء تو آپ اپنے اس چوبارہ میں ہی دعاؤں میں مصروف رہتے تھے جو آپ کے قیام کے لئے مخصوص تھا۔پھر بیت الذکر اس مقصد کے لئے مخصوص ہو گیا جب اللہ تعالیٰ کی مشیّت ازلی نے بیت الذکر بھی عام عبادت گاہ بنا دیا۔اور تخلیہ میسر نہ رہا تو آپ نے گھر میں ایک بیت الدعا بنایا جواب تک موجود ہے۔جب زلزلہ آیا اور حضور کچھ عرصہ کے لئے باغ میں تشریف لے گئے تو وہاں بھی ایک چبوترہ اس غرض کے لئے تعمیر کرالیا۔گورداسپور مقدمات کے سلسلہ میں آپ کو کچھ عرصہ کے لئے رہنا پڑا تو وہاں بھی بیت الدعا کا اہتمام تھا۔غرض حضرت کی زندگی کا یہ دستور العمل بہت نمایاں ہے آپ دعا کے لئے ایک الگ جگہ رکھتے تھے بلکہ آخر حصہ عمر میں تو آپ بعض اوقات فرماتے کہ بہت کچھ لکھا گیا اور ہر طرح اتمام حجت کیا۔اب جی چاہتا ہے کہ میں صرف دعا ئیں کیا کروں۔دعاؤں کے ساتھ آپ کو ایک خاص مناسبت تھی۔بلکہ دعائیں ہی آپ کی زندگی تھی۔چلتے پھر تے اٹھتے بیٹھتے آپ کی روح دعا کی طرف متوجہ رہتی تھی۔ہر مشکل کی کلید آپ دعا کو یقین کرتے تھے اور جماعت میں یہی جذبہ اور روح آپ پیدا کرنا چاہتے تھے کہ دعاؤں کی عادت ڈالیں