سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 455
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۵۵ حصہ پنجم 66 جو تاریکی کے فرزندوں کو نظر نہیں آتی۔آپ کی دعاؤں نے فی الحقیقت مردوں کو زندہ کر دیا اور وہ جو سفلی جذبات میں محو ہو کر نفس دُنی کی قبروں میں پڑے سڑ رہے تھے ان کو قسم بِاِذْنِ اللهِ کہ کر اٹھایا اور ان میں ایک ایسی تبدیلی کر دی کہ وہ خدائے تعالیٰ کی محبت و وفا میں زندہ ہو گئے اور ان کے سفلی جذبات پر موت وارد ہوگئی اس کی دعاؤں نے پاکوں کے سردار ﷺ کے دشمنوں پر قہری بجلیاں گرا ئیں اور منکرین کرامت کو پکار کر کہا ”بیا بنگر ز غلمان محمد “ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں پر غور کرنے سے ایک طرف ایمانی قوتوں میں نشو ونما ہوتا ہے دوسری طرف انسان تقرب الی اللہ کی اس راہ پر لذیذ ایمان پالیتا ہے جو دعاؤں کی صورت میں پیش کی گئی ہے اور ان دعاؤں سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سیرت و شمائل پر ایک نفسیاتی مطالعہ کا دلچسپ سلسلہ سامنے آتا ہے اسی مقصد کے پیش نظر میں نے پسند کیا کہ سیرت و شمائل کی پانچویں جلد کو حضرت مسیح موعود کی دعاؤں کے رنگ میں پیش کروں۔(وَ بِاللَّهِ التَّوْفِيقِ) عرفانی خاکسار یکم ستمبر ۱۹۳۹ء نزیل سکندر آباد دکن