سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 421 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 421

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۱ حضرت یوں لکھے جارہے ہیں اور کام میں یوں مستغرق ہیں کہ گویا خلوت میں بیٹھے ہیں یہ ساری لا نظیر اور عظیم الشان کتابیں عربی ،اردو، فارسی کی ایسے ہی مکانوں میں لکھی ہیں۔میں نے ایک دفعہ پوچھا اتنے شور میں حضور کو لکھنے میں یا سوچنے میں ذرا بھی تشویش نہیں ہوتی۔مسکرا کر فرمایا۔میں سنتا ہی نہیں تشویش کیا ہو اور کیونکر ہو۔“ سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مصنفہ حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوئی صفحہ ۱۹ ،۲۰) بیماری اور بیماری کے بعد آپ کے حوصلہ اور علم کا نمونہ حضرت مخدوم الملت نے بیماری اور بیماری کے بعد آپ کے حلم وحوصلہ کا نمونہ ان الفاظ میں بیان فرمایا۔ایک دفعہ کا ذکر ہے آپ کو سخت در دسر ہورہا تھا اور میں بھی اندر آپ کے پاس بیٹھا تھا اور پاس حد سے زیادہ شور و غل بر پا تھا میں نے عرض کیا جناب کو اس شور سے تکلیف تو نہیں ہوتی فرمایا۔ہاں، اگر چپ ہو جا ئیں تو آرام ملتا ہے۔میں نے عرض کیا تو جناب کیوں حکم نہیں کرتے۔فرمایا۔آپ اِن کو نرمی سے کہہ دیں میں تو کہہ نہیں سکتا۔بڑی بڑی سخت بیماریوں میں الگ ایک کوٹھڑی میں پڑے ہیں اور ایسے خاموش پڑے ہیں کہ گویا مزہ میں سورہے ہیں۔کسی کا گلہ نہیں کہ تو نے ہمیں کیوں نہیں پوچھا اور تو نے ہمیں پانی نہیں دیا اور تو نے ہماری خدمت نہیں کی۔میں نے دیکھا ہے کہ ایک شخص بیمار ہوتا ہے اور تمام تیمار دار اس کی بدمزاجی اور چڑ چڑا پن سے اور بات بات پر بگڑ جانے سے پناہ مانگ اٹھتے ہیں۔اسے گالی دیتا ہے اُسے گھورتا ہے اور بیوی کی تو شامت آجاتی ہے بے چاری کو نہ دن کو آرام اور نہ رات کو چین۔کہیں تکان کی وجہ سے ذرا اُونگھ گئی ہے بس پھر کیا خدا کی پناہ آسمان کو سر پر اٹھا لیا۔وہ بے چاری حیران ہے ایک تو خود نچور چور ہو رہی ہے اور ادھر یہ فکر لگ گئی ہے کہ کہیں