سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 343 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 343

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۴۳ لنگر خانہ کے ایک ملازم کا واقعہ ملک غلام حسین صاحب جو رہتاس ضلع جہلم سے اب ہجرت کر کے قادیان آگئے ہیں۔ابتدا میں لنگر خانہ میں روٹی پکانے کے کام پر ملازم تھے۔اور اس وقت قریب بازار میں خرید وفروخت کا کام بھی وہی کرتے تھے۔ایک شخص جو اس قدرسخت کام کرتا ہو۔اور مختلف آدمیوں سے اسے واسطہ پڑتا ہواس میں اگر غصہ اور جوش پیدا ہو جاوے یا بعض اوقات کسی ایک یا دوسری وجہ سے وہ کسی کو خوش نہ رکھ سکے تو یہ کوئی غیر معمولی اور انوکھی بات نہ ہوگی۔ملک غلام حسین صاحب بھی اس کلیہ سے مستقلی نہ تھے۔ان سے بعض غلطیوں کا صدور بھی آسان تھا۔کئی مرتبہ ان کی شکایت حضرت کے حضور ہوئی۔یہاں تک کہ بعض بڑے بڑے آدمیوں نے بھی کی جن کی نسبت یہ وہم بھی نہیں ہوسکتا تھا کہ ان کی شکایت بے اثر رہے گی۔اور یہ بچ جائیں گے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان شکایتوں کی کبھی پرواہ نہ کی۔اور درگز ر فر مایا لنگر خانہ کے متعلق ان کی کمزوری یا شکایت کو وقعت نہ دی اور معاف ہی فرماتے رہے۔اور اپنے لطف و کرم کا مور در کھا۔لیکن جیسا کہ آپ کی عادت تھی کہ کاروبار کے سلسلے میں کبھی آپ ملازموں پر خفانہ ہوتے۔لیکن جہاں غیرت دینی کا سوال ہوتا وہاں آپ چشم پوشی نہ فرماتے اور سزا دیتے۔انہیں ملک صاحب نے اپنے ایک واقعہ کو خود بیان کیا اور شائع کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان سے ایک موقعہ پر ناراض ہوئے اور قادیان سے چلے جانے کا حکم دیا اور جب وہ مقررہ وقت گزر گیا تو معاف کر دیا اور اب خدا تعالیٰ نے ان کو پھر قادیان میں مستقل سکونت کا باعزت موقع دے دیا۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت اور برکت سے ان کی اولاد کے ذریعے بڑے بڑے فضل کر دیئے۔خدا تعالیٰ اور بھی فضل و کرم کرے۔آمین میاں نجم الدین صاحب داروغہ لنگر خانہ ایک عرصہ دراز تک میاں نجم الدین صاحب مرحوم بھیروی داروند لنگر خانہ تھے۔میاں نجم الدین صاحب بہت بڑے مخلص، جفاکش اور مجتہدانہ طبیعت کے آدمی تھے۔بہت بڑے تعلیم یافتہ نہ تھے۔مگر