سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 304 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 304

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۰۴ کوئی واقعہ کسی صاحب کو معلوم ہو یا حضرت اقدس کی کوئی تحریر کسی کے پاس موجود ہو تو وہ از راہ کرم اصل یا نقل مجھے بھیج دیں تا کہ اپنے مقام پر درج ہو جاوے۔ایسا ہی حضرت اقدس کے دشمنوں میں سے کسی دشمن اور مخالف کے عبرتناک اور اعجازی انجام کے واقعات اور کوائف کا صحیح علم ہو تو اس سے بھی اطلاع دیں اور بالآ خر عرض ہے کہ وہ میرے لئے دعا کریں کہ میں اس کام کو اخلاص کے ساتھ ختم کرنے کی توفیق پاسکوں۔والسلام خاکسار عرفانی کنج عافیت واقع تراب منزل دار الامان قادیان