سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 298
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹۸ کے لائق ہے۔اب وہ اس کو فروخت کرنا چاہتے ہیں چونکہ ایسے گراں قیمت گھوڑوں کو عام لوگ خرید نہیں سکتے اور رئیس خود ایسی چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں لہذا مکلف ہوں کہ آپ برائے مہربانی رئیس جموں یا اس کے کسی بھائی کے پاس تذکرہ کر کے جد و جہد کریں کہ تا مناسب قیمت سے وہ گھوڑا خرید لیں۔اگر خریدنے کا ارادہ ان کی طرف سے پختہ ہو جائے تو گھوڑا آپ کی خدمت میں بھیجا جاوے۔ضرور کوشش بلیغ کے بعد اطلاع بخشیں۔والسلام خاکسار غلام احمد مرز امحمد بیگ مرحوم کی سپارش از قادیان ۳ مارچ ۱۸۸۸ء مکتوبات احمد جلد دوم صفحه ۶۴ مطبوعه ۲۰۰۸) اسی سلسلہ میں مرزا محمد بیگ خلف مرزا احمد بیگ صاحب ہوشیار پوری کا واقعہ بھی درج کر دیتا ہوں۔مرز امحمد بیگ کے خاندان کے ساتھ بھی تعلقات اچھے نہ تھے اور یہ تعلقات کی ناخوش گواری محض خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے تھی۔مرزا محمد بیگ نے جموں جا کر ملازمت کرنی چاہی اور حضرت مسیح موعودؓ سے سپارش چاہی کہ حضرت حکیم الامت کے نام سپارشی خط دیا جاوے۔حضرت نے بلا تأمل مندرجہ ذیل خط لکھ دیا اس لئے کہ آپ کسی جائز سوال کو ر ڈ نہ کرتے تھے۔خط نمبر (2) محمد بیگ لڑکا جو آپ کے پاس ہے۔آن مکرم کو معلوم ہوگا کہ اس کا والد مرزا احمد بیگ بوجہ اپنی بے سمجھی اور حجاب کے اس عاجز سے سخت عداوت اور کینہ رکھتا ہے۔۔۔۔۔کچھ مضائقہ نہیں کہ ان لوگوں کی سختی کے عوض میں نرمی اختیار کر کے اِدْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (المؤمنون: ۹۷) کا ثواب