سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 214
سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۲۱۴ رَاجِعُونَ۔دنیا کی نا پائیداری اور بے ثباتی کا یہ نمونہ ہے کہ ابھی تھوڑے دن گزرے ہیں کہ عزیز موصوف کی اس شادی کا اہتمام ہوا تھا اور آج وہ مرحومہ قبر میں ہے۔جس قدر اس ناگہانی واقعہ سے آپ کو اور سب عزیزوں کو صدمہ پہنچا ہو گا اس کا کون اندازہ کر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے اور نعم البدل عطا فرما دے اور عزیزی سیٹھ احمد صاحب کی عمر لمبی کرے آمین ثم آمین۔اس خبر کے پہنچنے پر ظہر کی نماز میں جنازہ پڑھا گیا اور نماز میں مرحومہ کی مغفرت کے لئے بہت دعا کی گئی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس غم اور صدمہ کی عوض میں بہت خوشی پہنچاوے۔آمین۔باقی تادم تحریر خیریت ہے۔دوسرا خط والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۱۳ / اگست ۱۸۹۹ء مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۴۰۰ مطبوعه ۲۰۰۸ء) مخدومی مکر می اخویم سیٹھ صاحب سَلَّمَهُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔مجھے سخت افسوس ہے جس کو میں بھول نہیں سکتا کہ مجھ کو قبل اس حادثہ وفات کے وقت اس کامل دعا کا موقع نہیں ملا جوا کثر کرشمہ قدرت دکھلاتی ہے۔میں دعا تو کرتا رہا مگر وہ اضطراب جو سینہ میں ایک جلن پیدا کرتا ہے اور دل کو بے چین کرتا ہے وہ اس لئے کامل طور پر پیدا نہ ہوا کہ آپ کے عنایت نامہ جات میں جو حال میں آئے تھے یہ فقرہ بھی درج ہوتا رہا کہ اب کسی قدر آرام ہے اور آخری خط آپ کا جو