سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 158 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 158

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵۸ عرض حال سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حصہ شمائل واخلاق کی پہلی جلد مئی ۱۹۲۴ء میں شائع ہوئی تھی اور دوسرا حصہ اس سلسلہ میں قریبا ایک سال بعد شائع ہورہا ہے۔اس توقف اور تعویق کی وجہ میرا سفر یورپ بھی ہو گیا جس کی عزت وسعادت حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے کرم و نوازش کے طفیل مجھے حاصل ہوئی۔وہاں سے واپس آنے کے بعد سیرت کی کا پیاں مطبع میں بھیج دی گئیں مگر حالات ایسے پیدا ہوئے کہ اب تک وہ وہاں نہ چھپ سکیں۔خدا کا شکر ہے کہ اب میں اس کو شائع کرنے کے قابل وہ ہو سکا۔مجھے یہ افسوس سے ظاہر کرنا پڑتا ہے کہ اس کی اشاعت بہت ہی محدود ہے، احباب توجہ کریں تو اس کے جلد جلد شائع ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔بہر حال افتان و خیزاں جیسا مجھ سے ہو سکے گا اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم کے ماتحت اپنے سید و مولی کے سوانح وسیرت کو شائع کرتا رہوں گا کہ ذکر حبیب کم نہیں وصل حبیب سے خاکسار عرفانی تراب منزل قادیان ۴ را پریل ۱۹۲۵ء