سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 123 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 123

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۲۳ حصّہ اوّل آدمیوں کے لئے کھانا مطلوب ہے تو اندر سے جب کھانا جاتا تو آٹھ آدمیوں سے بھی 66 زائد کے لئے بھیجا جاتا اور مہمانوں کے آنے سے انہیں خوشی ہوتی۔“ ( حیات احمد جلد اول صفحه ۲۱۷ شائع کردہ نظارت اشاعت ) گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شیر مادر کے ساتھ مہمان نوازی کو پیا تھا۔جب سے آپ نے آنکھ کھولی اس خوبی کو سیکھا۔اور پھر جب خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے ان کو سح کیا اور معطر فرمایا تو حالت ہی بدل گئی اور وہ قو تیں جو آپ میں بطور بیج کے تھیں ایک بہت بڑے درخت کی صورت میں نمودار ہوئیں۔آپ پہلے سے خدا تعالیٰ کی وحی پاکر ان مہمانوں کے استقبال اور اکرام کے لئے تیار تھے جن کے آنے کا خدا نے وعدہ فرمایا تھا۔قبل بعثت اور بعد بعثت کی مہمان نوازی آپ کی مہمان نوازی پر کبھی کسی وقت نے کوئی خاص اثر نہیں پیدا کیا۔جب آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور نہ ہوئے تھے اس وقت بھی بعض لوگ آپ کے پاس آتے تھے۔ان کی مہمان نوازی میں بھی آپ کا وہی طریق تھا جو ماموریت کے بعد تھا۔پہلے جب بہت ہی کم اور کبھی کبھار کوئی شخص آتا تھا اس وقت کوئی خاص التفات نہ تھی کہ خرچ کم ہے بعد میں جب سینکڑوں ہزاروں آنے لگے تو کوئی غیر التفاتی نہیں ہوئی کہ بہت آنے لگے ہیں۔غرض ہر زمانہ میں آپ کی شان مہمان نوازی یکساں پائی جاتی ہے، یعنی کیفیت وہی رہی۔مہمانوں کی کثرت نے اس میں ترقی کا رنگ پیدا کیا، کوئی کمی نہیں ہوئی۔اب میں واقعات کی روشنی میں آپ کے اس خلق عظیم کی تصویر دکھاتا ہوں۔(۱) ایک عجیب واقعہ حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب جب سے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں آنے لگے ہیں ان کو ایک خاص مذاق اور شوق رہا ہے کہ وہ اکثر باتیں حضرت کی نوٹ کرلیا کرتے اور دوستوں کو سنایا کرتے۔