سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 39 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 39

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۹ حصہ اول کچہری کی طرف تشریف لے جانے لگے اور حسب معمول پہلے دعا کیلئے اس کمرہ میں گئے جو اس غرض کیلئے پہلے مخصوص کر لیا تھا۔میں اور مولوی محمد علی صاحب وغیرہ باہر انتظار میں کھڑے تھے اور مولوی صاحب کے ہاتھ میں اس وقت حضرت صاحب کی چھڑی تھی۔حضرت صاحب دعا کر کے باہر نکلے تو مولوی صاحب نے آپ کو چھڑی دی۔حضرت صاحب نے چھڑی ہاتھ میں لے کر اُسے دیکھا اور فرمایا۔یہ کس کی چھڑی ہے؟ عرض کیا گیا کہ حضور ہی کی ہے جو حضور اپنے ہاتھ میں رکھا کرتے ہیں۔آپ نے فرمایا اچھا میں نے تو سمجھا تھا کہ یہ میری نہیں ہے۔“ سیرت المہدی جلد اوّل روایت نمبر ۲۴۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء)