سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 29 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 29

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۹ ضروری سمجھا کہ اس شہادت کو ادا کر دوں۔چونکہ یہ واقعہ اس عاجز کی آنکھوں کے سامنے کا ہے گو بہت عرصہ کا ہے مگر بخوبی من و عن یاد ہے۔۱۸۸۲ ء یا ۱۸۸۳ء سے یہ عاجز حضرت اقدس کی خدمت بابرکت میں حاضر ہونے کا شرف رکھتا ہے ۱۸۸۴ء یا ۱۸۸۵ء کا یہ واقعہ ہے۔کیونکہ اس کشف کو حضرت اقدس نے اوّل سُرمہ چشم آریہ میں درج فرمایا ہے اور یہ رسالہ ہوشیار پور کے ایک آریہ کے ساتھ مباحثہ ہے اور ہوشیار پور حضرت اقدس ۱۸۸۶ء میں باذن الہی دو ماہ قیام پذیر رہے تھے۔اس دو ماہ کے اخراجات روزانہ خوردونوش اس عاجز کے پاس ایک پاکٹ بک میں جو حضرت اقدس کا ہی عطیہ ہے معہ تاریخ و ماہ وسال درج ہیں جو ۱۸۸۶ء ہے۔اوائل میں یہ عاجز کئی کئی ماہ حضرت اقدس کی خدمت بابرکت میں رہا کرتا تھا اور خصوصاً ماہ رمضان میں تو ضرور ہی حاضر خدمت رہتا تھا۔۱۸۸۴ ء یا ۱۸۸۵ء کے رمضان المبارک میں بھی یہ عاجز حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر تھا۔انہی ایام میں ر علیہ السلام مسجد مبارک کے مشرقی حجرہ میں قیام فرمایا کرتے تھے۔اس مکان میں جو کہ غسل خانہ کے طور کا غسل وغیرہ کے واسطے بنوایا تھا نیا پلستر کرایا گیا تھا اور یہ ٹھنڈا تھا اس میں نشست فرمایا کرتے تھے۔اور اسی میں تحریر وغیرہ کا کام بھی کیا کرتے تھے۔اس وقت اس حجرہ یعنی غسل خانہ کی یہ شکل نہ تھی جواب ہے۔اس کا دروازہ مسجد مبارک کے زینہ میں تھا اور مسجد مبارک کی طرف ایک روشن دان تھا اور ایک دریچہ گول کمرہ کی چھت کے اوپر اور ایک چھوٹا دریچہ گول کمرہ کی چھت کے نیچے تھا۔ان ہی ایام میں حضرت اقدس صبح کی نماز اول وقت پڑھ کر تھوڑی دیر اس حجرہ میں لیٹ جایا کرتے تھے۔اس میں ایک چھوٹی سی چار پائی سن کے بان کی بچھی رہتی تھی۔اور اس کے برابر ایک چھوٹی چوکی ہوتی تھی جس پر کاغذ قلم دوات رکھی رہتی تھی۔انگریزی قلم و سیاہی اس وقت حضور استعمال نہیں فرمایا کرتے تھے۔ایک مٹی کی دوات میں دیسی سیاہی حصّہ اوّل