سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 19 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 19

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۱۹ حصّہ اوّل اور کتا ہیں یہ سب چیزیں پلنگ پر موجود رہا کرتی تھیں کیونکہ یہی جگہ میز کرسی اور لائبریری سب کا کام دیتی تھی۔اور مَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ کا عملی نظارہ خوب واضح طور پر نظر آتا تھا۔ایک بات کا ذکر کرنا میں بھول گیا وہ یہ کہ آپ امیروں کی طرح ہر روز کپڑے نہ بدلا کرتے تھے بلکہ جب ان کی صفائی میں فرق آجا تا تب بدلتے تھے۔حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک حالات محبین کے لئے یاد حبیب کا کام دیں گے۔ہاں یہ باتیں گو کچھ لوگوں کو اس وقت فضول معلوم ہوں مگر آئندہ نسلیں اس زمانہ کی ہر بات اور ہر معلومات کو قدر کی نظر سے دیکھیں گی۔پیٹ بھرے پر کھانے کا ذکر شاید اچھا نہ معلوم ہو مگر جب بھو کے آئیں گے تب ان کو دعوت کا سالطف معلوم ہوگا۔حضرت مسیح موعود کے الہامات میں کپڑوں کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں کو خدا تعالیٰ نے ایک برکت کا ذریعہ قرار دیا ہے چنا نچہ آپ کو اس کے متعلق الہام ہوا۔آپ تحریر فرماتے ہیں۔اور ایک الہام میں چند دفعہ تکرار اور کسی قدر اختلاف الفاظ کے ساتھ فرمایا کہ میں تجھے عزت دوں گا اور بڑھاؤں گا اور تیرے آثار میں برکت رکھ دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ اب اے مولویو! اے بخل کی سرشت والو۔اگر طاقت ہے تو خدا تعالیٰ کی ان پیشگوئیوں کو ٹال کر دکھلاؤ۔ہر ایک قسم کے فریب کام میں لاؤ اور کوئی فریب اٹھا نہ رکھو پھر دیکھو کہ آخر خدا تعالیٰ کا ہاتھ غالب رہتا ہے یا تمہارا۔وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى آسمانی فیصلہ صفحہ ۱۹ ایڈیشن اول روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۴۲) خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو وہ بادشاہ دکھائے بھی ہیں اور آپ نے بارہا اس کا ذکر فرمایا تھا۔بہر حال خدا تعالیٰ نے آپ کو بشارت دی کہ بادشاہ آپ کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔