سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 428 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 428

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۸ ساتھ چلیں میرے پاس رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے لئے کوئی نشان ظاہر کر دے گا۔اور آپ کو راہنمائی کرے گا۔وغیرہ وغیرہ۔مگر میر صاحب کا غصہ اور بے با کی بہت بڑھتی گئی۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ میں حضرت کے حلم اور ضبط نفس کو دیکھتے ہوئے بھی میر عباس علی صاحب کی اس سبک سری کو برداشت نہ کر سکا۔اور میں جو دیر سے پیچ و تاب کھا رہا تھا۔اور اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم سمجھ رہا تھا۔کہ میرے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر یہ اس طرح پر حملہ کر رہا ہے۔اور میں خاموش بیٹھا ہوں مجھ سے نہ رہا گیا۔اور میں باوجود اپنی معذوری کے اُس پر لپکا اور للکارا اور ایک تیز آوازہ اُس پر کسا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اٹھ کر بھاگ گیا۔حضرت مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ضبط نفس اور علم کا جو نمونہ دکھایا۔میں اسے دیکھتا تھا۔اور اپنی حرکت پر منفعل ہوتا تھا۔مگر مجھے خوشی بھی تھی۔کہ میں نے اپنے آپ کو بے غیرتی کا مجرم نہیں بنایا۔کہ وہ میرے سامنے حضرت کی شان میں نا گفتنی بات کہے اور میں سنتار ہوں۔گو بعد کی معرفت سے مجھ پر یہ کھلا کہ حضرت کا ادب میرے اس جوش پر غالب آنا چاہیے تھا۔یہ واقعہ اپنی سادگی کے لحاظ سے بالکل معمولی معلوم ہوتا ہے، مگر ہم اپنے نفس پر غور کریں کہ کیا ہم اپنے نفس پر ایسا ہی قابو رکھ سکتے ہیں جبکہ ایک شخص جو مخالف الرائے ہو ہمارے خلاف کوئی بات ہمارے ہی منہ پر کہے۔خصوصاً ایسی حالت میں کہ اس میں حق کی نہیں بلکہ غضب اور تار یک عداوت کی مرارت بھی ملی ہوئی ہو۔اور اس کا انداز بخن شرافت اور اخلاق کے عام معیار سے بھی گر گیا ہو۔ضبط نفس مخدوم الملت کی آنکھ اور قلم سے حضرت مخدوم الملت کا ایک بیان کردہ واقعہ میں اوپر دے چکا ہوں۔اجمالی طور پر انہوں نے حضرت کے ضبط نفس اور حوصلہ کے متعلق جولکھا ہے درج کرتا ہوں۔مجلس میں آپ کسی دشمن کا ذکر نہیں کرتے اور جو کسی کی تحریک سے ذکر آ جائے تو بُرے نام سے یاد نہیں کرتے یہ ایک بین ثبوت ہے کہ آپ کے دل میں کوئی جلانے والی