سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 423 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 423

رت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۳ برادران ! چونکہ موت یقینی ہے اور بیماریاں بھی لا بدی ہیں کوشش کرو کہ مزاجوں میں سکون اور قرار پیدا ہو۔اسلام پر خاتمہ ہونا جس کی تمنا ہر مسلمان کو ہے اور جو امید و بیم میں معلق ہے اسی پر موقوف ہے کہ ہم صحت میں ثبات وتنثبیت اور استقامت واطمینان پیدا کرنے کی کوشش کریں ورنہ اُس خوفناک گھڑی میں جو حواس کو سراسیمہ کر دیتی ہے اور عقاید اور خیالات میں زلزلہ ڈال دیتی ہے تثبیت اور قرار دشوار ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔يُثبت اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ (ابراهيم (٣٨) یہ تثبیت یہی ہے جو میں حضرت خلیفتہ اللہ کی سیرت میں دکھا چکا ہوں۔وہ انسان اور کامل انسان جس پر اس دنیا کی آگ، اس دنیا کی آفات اور مکروہات کی آگ یہاں کچھ بھی اثر نہیں کر سکی وہ وہی مومن ہے جسے دوزخ کہے گی کہ اے مومن گزر جا کہ تیرے نور نے میری نار کو بجھا دیا ہے۔اے بہشت کو دونوں جیبوں میں اسی طرح موجود رکھنے والے برگزیدہ خدا جس طرح آج کل لوگ جیبوں میں گھڑیاں رکھتے ہیں تو یقیناً خدا سے ہے۔ہاں تو اس کثیف اور مکروہ دنیا کا نہیں ورنہ وجہ کیا کہ یہ دنیا اپنی آفات و امتحانات کے پہاڑ تیرے سر پر توڑتی ہے اور وہ یوں تیرے اوپر سے ٹل جاتے ہیں جیسے بادل سورج کی تیز شعاعوں سے پھٹ جاتے ہیں۔لاکھوں انسانوں میں یہ تیرا نرالا قلب اور فوق العادت جمعیت اور سکون اور ٹھہرا ہوا مزاج جو تجھے بخشا گیا ہے یہ کس بات کی دلیل ہے یہ اس لئے ہے کہ تو صاف نظر کر پہچانا جائے کہ تو زمینی نہیں ہے بلکہ آسمانی ہے۔آہ اس زمین کے فرزندوں نے تجھے نہیں پہچانا حق تو یہ تھا کہ آنکھیں تیری راہ میں فرش کرتے اور دلوں میں جگہ دیتے کہ تو خدا کا موعود خلیفہ اور حضرت خاتم النبین ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا خادم اور 66 اسلام کو زندہ کرنے والا ہے۔“۔سیرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مصنفہ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب سیالکوئی صفحہ ۲۲ تا ۲۵)