سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 210 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 210

برت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۲۱۰ خدا اپنے پیاروں کو امتحان میں ڈالتا ہے اللہ تعالیٰ جس سے پیار کرتا ہے اُسے کسی امتحان میں ڈالتا ہے اور جب وہ اپنے امتحان میں پورا نکلتا ہے تو اس کو دنیا اور آخرت میں اجر دیا جاتا ہے۔نواب صاحب کی نسبت الہام ایک امر آپ کو اطلاع دینے لائق ہے کہ آج جو پیر کا دن ہے۔یہ رات پیر کی جو گزری ہے۔اس میں غالباً تین بجے کے قریب آپ کی نسبت الہام ہوا اور وہ یہ ہے کہ فَبِأَيِّ عَزِيزِ بَعْدَهُ تَعْلَمُونَ اللَّهُ جَلَّ شَانُہ کا کلام ہے۔وہ آپ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد اور کونسا بڑا حادثہ ہے جس سے تم عبرت پکڑو گے اور دنیا کی بے ثباتی کا تمہیں علم ہوگا۔میاں بیوی کا رشتہ سب سے نرالا ہوتا ہے درحقیقت اگر چہ بیٹے بھی پیارے ہوتے ہیں۔بھائی اور بہنیں بھی عزیز ہوتی ہیں لیکن میاں بیوی کا علاقہ ایک الگ علاقہ ہے جس کے درمیان اسرار ہوتے ہیں۔میاں بیوی ایک ہی بدن اور ایک ہی وجود ہو جاتے ہیں ان کو صد ہا مرتبہ اتفاق ہوتا ہے کہ وہ ایک ہی جگہ سوتے ہیں وہ ایک دوسرے کا عضو ہو جاتے ہیں۔بسا اوقات ان میں ایک عشق کی سی محبت پیدا ہو جاتی ہے اس محبت اور با ہم انس پکڑنے کے زمانہ کو یاد کر کے کون دل ہے جو پر آب نہیں ہو سکتا۔یہی وہ تعلق ہے جو چند ہفتہ باہر رہ کر آخر فی الفور یاد آتا ہے۔اسی تعلق کا خدا نے بار بار ذکر کیا ہے کہ باہم محبت اور انس پکڑنے کا یہی تعلق ہے۔بسا اوقات اس تعلق کی برکت سے دنیوی تلخیاں فراموش ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ انبیاء علیہم السلام بھی اس تعلق کے محتاج تھے۔جب سرور کائنات صلی اللہ۔