سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 209 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 209

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام السلام ۲۰۹ حالت ہو جاتی ہے کہ میں ڈرتا ہوں کہ فشی پڑ گئی۔اور حاملہ کی غشی گویا موت ہے۔دعا کرتا ہوں مجھے افسوس ہے کہ آپ کے گھر کے لوگوں کے لئے مجھے دعا کا موقع بھی نہ ملا۔تاریں بہت بے وقت پہنچیں۔اب میں یہ خط اس نیت سے لکھتا ہوں کہ آپ پہلے ہی بہت نحیف ہیں۔میں ڈرتا ہوں کہ بہت غم سے آپ بیمار نہ ہو جائیں۔اب اس وقت آپ بہادر بنیں اور استقامت دکھلائیں۔ہم سب لوگ ایک دن نوبت بہ نوبت قبر میں جانے والے ہیں۔میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ غم کو دل پر غالب نہ ہونے دیں میں تعزیت کے لئے آپ کے پاس آتا مگر میری بیوی کی ایسی حالت ہے کہ بعض وقت خطر ناک حالت ہو جاتی ہے۔۔۔خاکسار غلام احمد از قادیان دوسرا خط ۸/ نومبر ۱۸۹۸ء مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۲۳۲ ۲۳۳ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سَلَّمَهُ تَعَالَى السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ عنایت نامہ پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور استقامت بخشے اور اس مصیبت کا اجر عطا فرمادے۔دنیا کی بلائیں ہمیشہ نا گہانی ہوتی ہیں۔یہ نہایت ضروری ہے کہ جہاں تک جلد ممکن ہو۔آپ دوسری شادی کی تجویز کریں۔میں ڈرتا ہوں کہ آپ کو اس صدمہ سے دل پر کوئی حادثہ نہ پہنچے۔جہاں تک ممکن ہو کثرت غم سے پر ہیز کر یں دنیا کی یہی رسم ہے۔نبیوں اور رسولوں کے ساتھ یہی ہوتی آئی ہے۔