سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 179 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 179

سیرت حضرت مسیح موعود علیہا ۱۷۹ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی عیادت بذریعہ خط اسی طرح ایک مرتبہ حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹ میں بیمار ہو گئے۔اور حضرت کو مخدومی حضرت میر حامد شاہ صاحب نے اطلاع دی آپ نے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کو فوراً خط لکھا۔اس واقعہ کو میں خود حضرت مخدوم الملت کے ہی الفاظ میں قلم بند کرتا ہوں۔فرماتے ہیں۔میں گزشتہ اکتوبر (اکتوبر ۱۸۹۹ء) میں بیمار ہو گیا اور اس وقت چند روز کے لئے سیالکوٹ میں گیا ہوا تھا۔میری حالت بہت نازک ہو گئی میرے عزیز مکرم دوست میر حامد شاہ صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ضلع سیالکوٹ نے میری بیماری کے متعلق حضرت کو خط لکھا آپ نے اس کے جواب میں جو خط لکھا میں اُسے درج کرنا ضروری سمجھتا ہوں اس لئے کہ میرے نزدیک وہ خط حضرت کے مظہر اللہ ہونے کی بڑی دلیل ہے وَ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ “اور وہ یہ ہے کہ مکرمی اخویم مولوی عبدالکریم صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔اس وقت قریباً دو بجے کے وقت وہ خط پہنچا جو ا خویم سید حامد شاہ صاحب نے آپ کے حالات علالت کے بارہ میں لکھا ہے۔خط کے پڑھتے ہی کوفت و غم سے وہ حالت ہوئی جو خدا تعالیٰ جانتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ اپنا خاص رحم فرمائے میں خاص توجہ سے دعا کروں گا۔اصل بات یہ ہے کہ میری تمام جماعت میں آپ دو ہی آدمی ہیں جنہوں نے میرے لئے اپنی زندگی دین کی راہ میں وقف کر دی ہے۔ایک آپ ہیں اور ایک حکیم مولوی نورالدین صاحب۔ابھی تک تیسرا آدمی پیدا نہیں ہوا۔اس لئے جس قد رقلق ہے اور جس قدر بے آرامی ہے بجز خدا تعالیٰ کے اور کون جانتا ہے۔اللہ تعالیٰ شفا بخشے اور رحم