سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 130 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 130

برت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۳۰ حصّہ اوّل (۶) حضرت میر حامد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کا واقعہ فرمایا کہ حضرت میر حامد شاہ صاحب سیالکوئی رضی اللہ عنہ نے ایک واقعہ اپنی ذات کے متعلق تحریر ابتدائی زمانہ کا واقعہ ہے اور ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس عاجز نے حضور مرحوم و مغفور کی خدمت میں قادیان میں کچھ عرصہ قیام کے بعد رخصت حاصل کرنے کے واسطے عرض کیا۔حضور اندر تشریف رکھتے تھے اور چونکہ حضور کی رافت و رحمت بے پایاں نے خادموں کو اندر پیغام بھجوانے کا موقعہ دے رکھا تھا اس واسطے اس عاجز نے اجازت طلبی کے واسطے پیغام بھجوایا۔حضور نے فرمایا کہ وہ ٹھہریں ہم ابھی باہر آتے ہیں“ یہ سن کر میں بیرونی میدان میں گول کمرہ کے ساتھ کی مشرقی گلی کے سامنے کھڑا ہو گیا۔اور باقی احباب بھی یہ سن کر کہ حضور باہر تشریف لاتے ہیں پروانوں کی طرح ادھر اُدھر سے اس شمع انوار الہی پر جمع ہونے کے لئے آگئے۔یہاں تک کہ حضرت سیدنا مولانا نورالدین صاحب بھی تشریف لے آئے اور احباب کی جماعت اکٹھی ہوگئی۔ہم سب کچھ دیر انتظار میں خم بر سر راہ رہے کہ حضور اندر سے برآمد ہوئے۔خلاف معمول کیا دیکھتا ہوں کہ حضور کے ہاتھ میں دودھ کا بھرا ہوا لوٹا ہے اور گلاس شاید حضرت میاں صاحب کے ہاتھ میں ہے اور مصری رومال میں ہے۔حضور گول کمرہ کی مشرقی گلی سے برآمد ہوتے ہی فرماتے ہیں کہ شاہ صاحب کہاں ہیں؟ میں سامنے حاضر تھا فی الفور آگے بڑھا اور عرض کیا حضور حاضر ہوں۔حضور کھڑے ہو گئے اور مجھ کو فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔میں اسی وقت زمین پر بیٹھ گیا۔گلاس میں دودھ ڈالا گیا اور مصری ملائی گئی۔مجھے اس وقت یہ یاد نہیں رہا کہ حضرت محمود نے میرے ہاتھ میں گلاس دودھ بھرا دیا یا خود حضور نے ( میں