سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 131 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 131

برت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۳۱ اس واقعہ کو دیکھنے والا ہوں خود حضرت نے گلاس اپنے ہاتھ سے دیا۔اور میری آنکھ اب تک اس مؤثر نظارے کو دیکھتی ہے گویا وہ بڑا گلاس حضرت کے ہاتھ سے میر صاحب کو دیا جا رہا ہے۔ایڈیٹر ) مگر یہ ضرور ہے کہ حضرت محمود اس کرم فرمائی میں شریک تھے۔صورت یہ تھی کہ حضرت نے مصری گھول کر لوٹے میں ڈالی اور اس کو ہلایا اور گلاس میں دودھ ڈال کر اچھی طرح سے ہلایا۔پھر حضرت گلاس میں ڈالتے اور گلاس حضرت محمود کے ہاتھ میں ہوتا۔پھر حضرت گلاس لے کر میر صاحب کو دیتے۔بعض دوستوں نے خود یہ کام کرنا چاہا مگر حضرت نے فرمایا نہیں نہیں کچھ حرج نہیں۔ایڈیٹر ) میں نے جب وہ گلاس پی لیا تو پھر دوسرا گلاس پر کر کے عنایت فرمایا گیا میں نے وہ بھی پی لیا۔گلاس بڑا تھا میرا پیٹ بھر گیا۔پھر اسی طرح تیسرا گلاس بھرا گیا میں نے بہت شرمگین ہو کر عرض کیا کہ حضور اب تو پیٹ بھر گیا ہے۔فرمایا اور پی لو۔میں نے وہ تیسرا گلاس بھی پی لیا۔پھر حضور نے اپنی جیب خاص سے چھوٹی چھوٹی بسکٹیں نکالیں اور فرمایا کہ جیب میں ڈال لو راستہ میں اگر بھوک لگی تو یہ کھانا۔میں نے وہ جیب میں ڈال لیں۔حضرت محمود لوٹا اور گلاس لے کر اندر تشریف لے گئے۔اور حضور نے فرمایا کہ چلو آپ کو چھوڑ آئیں۔میں نے عرض کیا کہ حضور اب میں سوار ہو جاتا ہوں اور چلا جاؤں گا حضور تکلیف نہ فرمائیں مگر اللہ رے کرم و رحم کہ حضور مجھ کو ساتھ لے کر روانہ ہو پڑے۔باقی احباب جو موجود تھے ساتھ ہو لئے اور یہ پاک مجمع اسی طرح اپنے آقا مسیح موعود کی محبت میں اس عاجز کے ہمراہ روانہ ہوا۔حضور حسب عادت مختلف تقاریر فرماتے ہوئے آگے آگے چلتے رہے یہاں تک کہ بہت دور نکل گئے۔تقریر فرماتے تھے اور آگے بڑھتے جاتے تھے۔یہاں تک کہ حضرت سیدنا ومولانا مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ نے قریب آکر مجھے کان میں فرمایا کہ۔آگے ہو کر عرض کرو اور رخصت لو جب تک تم اجازت نہ مانگو گے حضور آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔میں حسب ارشاد والا حصّہ اوّل