سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 4 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 4

خمیر کی گئی ہے اور جس کی اشاعت کے لئے میرے بال بال میں جوش ڈالا گیا ہے یہ ہے کہ میں یہ دکھا دوں کہ وہ شخص کیسا ہونا چاہئے جس کے ہاتھ میں ہم ایمان جیسی گرامی قدر امانت سپرد کریں۔آج ہمارے پنجاب اور ہندوستان میں بہت سی گندیاں اور خدا نمائی کے مدعی ہیں۔اور اس میں شک نہیں کہ ان کو انسانوں کی معقول تعداد کی دلربائی کا فخر بھی حاصل ہے۔ایمن آباد کے متصل دھونکل ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں بے شمار لوگوں کا مجمع ہو جاتا ہے۔اس لحاظ سے قریب ہے کہ غیر محققوں پر حق و باطل مشتبہ ہو جائے یا راہ حق کی تلاش کی پیچ دار مشکلات ان کو تلاش کی صعوبتوں کے مقابل پست ہمت اور بد دل بنا دیں۔میں نے رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو مد نظر رکھ کر اور اس کو بنا قرار دے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت لکھی ہے اور در حقیقت خدا کے فضل سے کامیابی کے ساتھ ثابت کر دیا ہے کہ اس زمانہ میں امام حق اور ہادی اور مہدی ہمارے آقا و محبوب حضرت میرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔میں نے تکلف سے کوشش نہیں کی کہ خواہ نخواہ آپ کی سیرت کو نبی کریم است کی سیرت سے ملایا ہے بلکہ حقیقت الامر یہ ہے کہ ہمارے محبوب امام مہدی کی فطرت دست قدرت سے ایسی ہی بنائی گئی ہے کہ آپ سے اضطرار اوہی افعال و اقوال سر زد ہوتے ہیں جو آپ کے متبوع و مقتدا نبی کریم ﷺ سے ہوئے ہم مسلمانوں پر خدا تعالٰی کا بڑا فضل ہے۔لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ الایہ کے منطوق نے ہمیں ان تمام پیچیدگیوں اور مذموم حیرتوں سے نکال دیا ہے جس میں اہل باطل