سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 3 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 3

3 بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم دیباچه "سیرت مسیح موعود" پر لکھنا اور چند صفحوں پر قناعت کرنا لاریب تعجب انگیز بات ہے۔اس نام کو سن کر بالبداہت ایک شخص کے خیال میں آئے گا کہ ایک کبیر اور ضخیم کتاب ہوگی۔مگر اصل بات یہ ہے کہ میں نے جو کچھ لکھا یا کہا ہے اس سے زیادہ نہیں کہ بہت لائق اور معنی آفریں دوستوں کے لئے ایک راہ تیار کی ہے ممکن ہے کہ کوئی زیادہ واقف اور عاشق اس سے بہتر اور صاف تر باتیں اس پاک اور اہم مضمون کے متعلق لکھ لینے پر قادر ہو جائے۔یا پھر کبھی مجھے ہی توفیق مل جائے کہ میں اس مضمون کو مکمل کردوں۔اس میں جو کچھ میں نے لکھا ہے اپنے کچے وجدان اور ایمان اور واقعی تجربوں کا نچوڑ لکھا ہے۔مجھے کامل یقین ہے کہ نہ میں نے خود دھوکا کھایا ہے اور نہ دوسروں کو دھوکا دینا چاہا ہے۔مدت دراز کی تحقیق اور راستی کی تائید اور صبح اخوان نے مجھے مجبور کیا کہ قوم کی خدمت میں اس پیرایہ میں چند باتیں عرض کروں شاید کوئی رشید اس نور اور حق کی معرفت سے بہرہ مند ہو جائے جس کے لئے محض خدا تعالٰی کے فضل نے ہماری جماعت کو چن لیا۔اس رسالہ کی تالیف سے میری اصلی غرض جو میرے ذرہ ذرہ وجود میں