سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 6 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 6

ٹکریں لگاتا ہے رسول الله ال اس کو عمل میں لا کر دکھانے والے تھے۔اگر آپ کی سوانح سے کوئی واقف نہ بھی ہو جب بھی قرآن کے عمل سے پتا لگا سکتا ہے کہ کس قدر عظیم الشان کام آپ کے سپرد تھا۔اور اس سے قیاس کر سکتا ہے کہ کس قدر آرام اور تن آسانی میں آپ کی زندگی بسر ہوتی ہوگی۔اب اس وقت خدا تعالٰی کے لئے دیکھو کہ حضرت نبی کریم ﷺ کے قدم بقدم کون شخص چل رہا ہے۔کس نے آج عیسائیوں۔آریوں۔سکھوں جینیوں یہودیوں اور برہموں اور دہریوں پر اسلام کی حجت پوری کی ہے۔اور کس نے از سر نو اسلام کو۔قرآن کو۔رسول کو۔معجزات اور خرق عادات کو اپنے نمونوں سے زندہ کر کے دکھا دیا ہے۔اور کس کے وجود میں ہم رسول خدا کے اخلاق و افعال کے نمونے پاتے ہیں۔غرض میں نے ان چند اوراق میں باذن اللہ صاف نشان دے دیا ہے کہ خلافت اللہ کی مسند پر بیٹھنے کا استحقاق آج کس کو ہے۔خداتعالی میری ناچیز کوشش کو قبول فرمائے آمین عبد الكريم قادیان ۲۶ جون ۱۹۰۰ء