سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 7 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 7

7 بد الله الرحمن الرحيم زمانہ کے اندرونی مفاسد جو طبعاً ایک مصلح کے مقتضی ہیں اندرونی مفاسد قوم میں خداتعالی کی نسبت وہ اعتقاد جو تقویٰ اور خشیت پیدا کر سکے نہیں رہا۔مقتدر اور قدیر اور منتظم اور علیم بذات الصدور اس کو ہرگز مانا نہیں جاتا۔ورنہ اس قدر جسارت اور جرات گناہ پر کیوں ہو۔اور دنیا میں جب کبھی گناہ اور شیطان کا زبردست تسلط ہوا ہے اور فسق وفجور نے دلوں اور سینوں کو سیاہ اور تباہ کیا ہے اس کا اصلی سبب یہی ہوا ہے کہ اللہ تعالٰی کے وجود کی نسبت حقیقی اور شرح صدر والا اعتقاد دلوں سے جاتا رہا۔جس طرح وہ قرن جو رسول کریم ﷺ کی بعثت کا مستدعی اور مقتضی ہوا اپنے مفاسد کی وجہ سے چیخ چیخ کر مصلح کو بلاتا تھا اسی طرح یہ زمانہ بھی اپنی کھلی بے حیائی اور بے باکانہ بدکاری کی وجہ سے آج چلا چلا کر مجدد و مصلح کو بلاتا ہے۔اور جس طرح اس وقت رسول کریم نے خدا دکھا کر مفاسد کی جڑ کائی آج بھی سب سے بڑی ضرورت یہی ہے کہ ایسے وجوہ اور اسباب بہم پہنچائے جائیں اور ایسی تدابیر بروئے کار لائی جائیں جو خدا کو گویا دکھا دیں اور اس کی زندہ اور مقتدر ہستی کا یقین دلادیں۔سواب جیسے ایک مصلح کی ضرورت شدید ہے ویسے ہی وہ مصلح اس پالیہ اور