سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 40 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 40

40 ایک وقت واسطه و رابطہ رہے۔برادران یہ باتیں کچی ہیں اور واقعات ان کے گواہ ہیں مکان اندر اور باہر نیچے اور اوپر مہمانوں سے کشتی کی طرح بھرا ہوا ہے اور حضرت کو بھی بقدر حصہ اسدی بلکہ تھوڑا سا ایک حصہ رہنے کو ملا ہوا ہے اور آپ اس میں یوں رہتے ہیں جیسے سرائے میں کوئی گزارہ کرتا ہے اور اس کے جی میں کبھی نہیں گذر تاکہ یہ میری کو ٹھری ہے۔ر لباس کا یہ حال ہے کہ پشمینہ کی بڑی قیمتی چادر ہے جس کی سنبھال اور پر تال میں ایک دنیا دار کیا کیا غور و پرداخت کرتا اور وقت کا بہت سا حصہ یہ رحمی سے اس کی پرستش میں صرف کر دیتا ہے حضرت اپنے اس طرح خوار کر رہے ہیں کہ گویا ایک فضول کپڑا ہے۔واسکٹ کے بٹن نیچے کے ہول میں بند کرنے سے آخر رفتہ رفتہ سبھی ٹوٹ جاتے ہیں ایک دن تعجب سے فرمانے لگے کہ بٹن کا لگانا بھی تو آسان کام نہیں ہمارے تو سارے بٹن جلدی ٹوٹ جاتے ہیں اور فرمایا حقیقت میں ان میں تضیع اوقات بہت ہے اگر چہ آرام بھی ہے۔فرمایا میرا تو یہ حال ہے کہ پاخانہ پیشاب پر بھی مجھے افسوس آتا ہے کہ اتنا وقت ضائع جاتا ہے یہ بھی کسی دینی کام میں لگ جائے اور فرمایا کوئی مشغولی اور تصرف جو دینی کاموں میں حارج ہو اور وقت کا کوئی حصہ لے مجھے سخت ناگوار ہے۔اور فرمایا جب کوئی دینی ضروری کام آ پڑے تو میں اپنے اوپر کھانا پینا اور سونا حرام کر لیتا ہوں جب تک وہ کام نہ ہو جائے۔فرمایا ہم دین کے لئے ہیں اور دین کی خاطر زندگی بسر کرتے ہیں بس دین کی راہ میں ہمیں کوئی روک نہ ہونی چاہئے۔جاڑے کا موسم تھا محمود نے جو اس وقت بچہ تھا آپ کی واسکٹ کی جیب میں ایک بڑی اینٹ ڈال دی آپ جب لیٹیں وہ اینٹ چھے میں موجود تھا آپ حامد علی سے فرماتے ہیں حامد علی چند روز سے ہماری پہلی میں درد ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چیز چھتی ہے۔وہ حیران ہوا اور آپ کے جسد مبارک پر ہاتھ پھیرنے لگا اور آخر اس کا ہاتھ اینٹ سے جالگا جھٹ جیب سے نکال لی اور عرض کیا یہ اینٹ تھی جو