سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 48
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 48 جب میں کھانا کھا کر لیٹ گیا اور کافی رات گزرگئی اور قریباً بارہ بجے کا وقت ہو گیا تو کسی نے میرے کمرے کے دروازے پر دستک دی۔میں نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کھڑے تھے۔ایک ہاتھ میں گرم دودھ کا گلاس تھا اور دوسرے ہاتھ میں لائٹین تھی۔میں حضور علیہ السلام کو دیکھ کر گھبرا گیا مگر حضور علیہ السلام نے بڑی شفقت سے فرمایا کہیں سے دودھ آ گیا تھا میں نے کہا آپ کو دے آؤں۔آپ یہ دودھ پی لیں۔آپ کو شاید دودھ کی عادت ہوگی۔اس لئے یہ دودھ آپ کے لئے لایا ہوں۔سیٹھی صاحب کہا کرتے تھے کہ میری آنکھوں میں آنسو اللہ آئے کہ سبحان اللہ کیا اخلاق ہیں! یہ خدا کا برگزیدہ صحیح اپنے اونی خادموں تک کی خدمت اور دلدادی میں کتنی لذت اور تکلیف اُٹھاتا ہے۔(29) یہ تو ہم نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاکیزہ عادات و خصائل کی ایک مہلکی سی جھلک دکھائی۔اب یقیناً آپ کا دل چاو ر ہا ہوگا کہ ایسا شخص جو اتنے پاک اوصاف کا مالک تھا، وہ ظاہری طور پر کیسا پاک شکل تھا۔تو آئیں ہم آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حلیہ مبارک کے بارے میں بتاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قد درمیانہ سے ذرا اونچا، جسم کچھ