سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 35
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 35 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں کو اسکول کی تعلیم سے پہلے قرآن مجید جو تمام علوم کا خزانہ ہے، پڑھایا۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کو حضرت حافظ احمد اللہ نے قرآن پڑھایا لیکن حضرت مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت نواب بیگم صاحبہ کو حضرت پیر منظور محمد صاحب نے قرآن کریم پڑھایا۔آپ سب بچوں نے قاعدہ یسر نا القرآن پڑھا ہوگا ! جانتے ہیں کہ وہ کس نے تحریر کیا اور کن بچوں کے لئے ؟ یہی بزرگ اس قاعدہ کے مصنف ہیں اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچوں کے لئے لکھا گیا۔3 نومبر 1901 ء میں ان بچوں کی آمین کی تقریب ہوئی جس میں حضور علیہ السلام نے دوستوں کی دعوت کی اور بتامی اور مساکین کو کھانا کھلایا گیا۔اس کے لئے ایک مشہور نظم جو درمشین میں ہے وہ آپ سب کو آتی ہو گی۔اس کے چند اشعار درج ذیل ہیں:۔ہے آج ختم قرآں نکلے ہیں دل کے ارماں تو نے دکھایا یہ دن میں تیرے منہ کے قرباں اے میرے رب محسن کیونکر ہو شکر احساں روز کر مبارک سبحان من گرانی