سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 34
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 34 34 کہا سب کچھ اللہ نے ہی دیا ہے۔اس کا مال ہے۔تم لے لو۔اس پر اللہ تعالیٰ نے اندھے کو اور بھی مال و دولت دیا۔(22) پس اے عزیز بچو تم بھی یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر کرو۔اور اس کی قدر کرو اور سوالی کو جھڑ کی نہ دو۔خیرات کرنا اچھی بات ہے اس سے خدا خوش ہوتا ہے۔اس طرح کی کئی کہانیاں آپ علیہ السلام نے سنائی ہیں۔جب آپ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب پڑھیں گے نا تو وہاں ایسی حکایات بھی ملیں گی جو آپ علیہ السلام نے اصلاح کے لئے درج کی ہیں۔ایک بار محرم میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بچوں کو بلا کر حضرت امام حسینؓ کی دردناک کہانی بھی سنائی اور خود آنسوؤں سے روئے کہ یزید نے ہمارے پیارے رسول ﷺ کے نواسے پر کس طرح ظلم کیا۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول بیان فرماتے ہیں کہ بارہا میں نے دیکھا کہ اپنے اور دوسرے بچے آپ علیہ السلام کی چار پائی پر بیٹھے ہیں اور آپ علیہ السلام کو مضطر ( مجبور ) کر کے پائینتی پر بٹھا دیا ہے اور اپنے بچھپنے کی بولی میں مینڈک اور کوے، چڑیا کی کہانیاں سنا ر ہے اور گھنٹوں سنائے جا رہے ہیں اور حضرت ہیں کہ بڑے مزے سے سنے جا رہے رہیں کہ گویا کوئی مثنوی رومی سنارہا ہے۔