سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 12 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 12

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 12 ہے کہ آپ علیہ السلام کو نماز پڑھنے کا کس قدر شوق تھا اور دیکھو کہ اُس کی توفیق بھی خدا سے مانگ رہے ہیں۔بچپن سے ہی یہ خیال آپ علیہ السلام کے اندر پختہ ہو گیا تھا کہ ہر نیکی کی توفیق بھی محض خدا کے فضل سے حاصل ہوتی ہے۔ایک اور واقعہ یہ ہے کہ آپ علیہ السلام بچپن میں اپنے ننھیال آئیمہ جب ایک بار گئے تو ایک بزرگ غلام رسول صاحب نے جو خود بھی ولی اللہ تھے، آپ علیہ السلام کو دیکھا اور آپ کی نیکی کو دیکھا تو فرمایا:۔اگر اس زمانے میں کوئی نبی ہوتا تو یہ لڑکا نبوت کے قابل ہے“ آپ علیہ السلام کا بچپن اور جوانی میں یہ طریق تھا کہ آپ علیہ السلام زیادہ وقت تنہائی میں عبادت الہی میں گزارتے۔آپ علیہ السلام کے والد صاحب آپ علیہ السلام کی اس عادت کی وجہ سے آپ علیہ السلام کو مسیتر کہتے تھے یعنی ایسا شخص جو ہر وقت مسجد میں ہی رہے۔وہ فکر مند ہوتے کہ ان کے بعد آپ کا کیا بنے گا۔وہ چاہتے تھے کہ آپ علیہ السلام دنیاوی امور میں دلچسپی لیں اور لوگوں سے میل جول رکھیں۔کہیں سادگی میں آپ علیہ السلام کو کوئی نقصان نہ پہنچا دے۔لیکن آپ علیہ السلام کا ذمہ تو خدا نے لے رکھا تھا۔اس لئے آپ علیہ السلام کے بچپن کا زمانہ اسی طرح گزرا جو شخص خدا کی طرف چل پڑتا ہے خدا خود اس کا کفیل ہو جاتا ہے۔