سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 6
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 6 جامع مسجد تھی اس لئے دوسری مساجد سے بڑی تھی۔اس وقت ایک شخص نے کہا کہ یہاں کس نے نماز پڑھنی ہے؟ چمگادڑ ہی رہا کریں گے۔لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کے اس اخلاص کو قبول کیا اور آج وہ مسجد روئے زمین پر نہایت ممتاز و مقبول ہے۔بچو! جانتے ہو یہ کسی مسجد کا ذکر ہے۔قادیان کی مسجد اقصیٰ کا۔آپ جب قادیان جائیں تو اس کوضرور دیکھیں۔ایک بات اور بھی آپ کو بتا ئیں کہ حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب نے وصیت کی کہ اس مسجد کے گوشہ میں میری قبر ہوتا کہ پانچ وقت خدائے عز وجل کا نام میرے کان میں پڑتا رہے۔اس وصیت سے آپ کے اخلاص کا اور اس ترپ کا جو آپ کے دل میں تھی پتہ چلتا ہے گزشتہ عمر دنیاوی کاموں میں مشغول رہنے میں گزری ، اب انجام مسجد کے قرب میں ہوتا کہ خدا تعالیٰ کی معرفت کا ذریعہ بن جائے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا ابھی مسجد کی تکمیل ہوئی ہی تھی کہ آپ چند روز بیمار رہ کر وفات پاگئے۔اور مسجد کے اُسی گوشہ میں جہاں کھڑے ہو کر نشان کیا تھا دفن کئے گئے۔آپ نے قریبا پچاسی سال عمر پائی۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد صاحب کی وفات ہوئی تو حضرت اقدس علیہ السلام لاہور میں تھے۔خدا تعالیٰ نے خواب کے ذریعہ آپ علیہ السلام کو خبر دی۔آپ علیہ السلام قادیان پہنچے تو اپنے والد کو کچھ بیمار