سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 53 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 53

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 53 گرم پانی استعمال فرماتے اور کپڑے یا تولیہ سے ہاتھ پونچھا کرتے۔(34) اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کھانے میں ایک تو ازن تھا۔آپ علیہ السلام ہر قسم کی غذائیں کھاتے۔یہ مزاج نہ تھا کہ فلاں چیز نا پسند ہے یا نہیں کھانی۔جیسے بعض بچے کرتے ہیں کہ دودھ نہیں پینا یا فلاں پھل نہیں کھانا۔اس طرح ہر قسم کی غذا کھانے سے انسان بڑے بڑے کاموں کا اہل ہو جاتا ہے کیونکہ یہ سب نعمتیں خدا تعالیٰ نے پیدا کی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت کے صرف چند گوشے اور پہلو آپ کے سامنے آئے ہیں۔بیچ تو یہ ہے کہ آپ علیہ السلام کی سیرت طیبہ کا ہر پہلو ہمارے پیارے آقا حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کی کامل اطاعت و پیروی کا رنگ رکھتا ہے۔آپ علیہ السلام کا چلنا پھرنا ، سونا جاگنا، آپ علیہ السلام کی تحریر و تقریر و منظوم کلام سب میں یہی عکس نمایاں ہے اور یہی تو آپ علیہ السلام کے آنے کا مقصد تھا کہ اپنے آقا و مطاع کے رنگ میں رنگین ہو کر اخلاق حسنہ کو دوبارہ قائم کریں۔اپنے آقا کے لئے جو غیرت و فدائیت آپ علیہ السلام کے اندر تھی ، اس کا تذکرہ آپ علیہ السلام کے بڑے بیٹے حضرت مرزا سلطان احمد فرماتے ہیں:۔”ایک بات میں نے والد صاحب (حضرت مسیح موعود علیہ السلام )