سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 22 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 22

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 3 دسمبر کو وفات پاگئیں۔22 22 کو 10 حضرت صاحبزادی سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ 25 جون 1904ء ک پیدا ہوئیں۔آپ کے بارے میں الہام ہوا 'دخت کرام یعنی عزت والی بیٹی۔(7) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچ بچے جو چھوٹی عمروں میں فوت ہو گئے ان میں سے کچھ بچوں کے واقعات آپ کو سناتے ہیں۔صاحبزادی عصمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔ان کے بعد بشیر اؤل پیدا ہوئے اور کچھ عرصہ بعد فوت ہو گئے۔حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ روایت کرتی ہیں کہ حضرت اماں جان نے بتایا کہ جب تمہارے بڑے بھائی یعنی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد پیدا ہوئے تو عصمت سو رہی تھیں۔خادمہ نے اُسے جگایا اور کہا اٹھو بی بی تمہارا بشیر آ گیا کیونکہ بشیر اوّل کی وفات پر غالباً عصمت اس کو یاد کرتی ہو گی۔(8) صاحبزادہ مبارک احمد صاحب 8 سال زندہ رہے۔اُن سے حضرت اقدس علیہ السلام کا بڑا پیار کا تعلق تھا۔یہ آپ علیہ السلام کے چہیتے اور سب سے چھوٹے فرزند تھے جو خدا کی منشاء کے موافق وفات پاگئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں ان کا مزار ہے۔