سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 21
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 21 ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کئی سال راتوں اور دن کا اکثر حصہ آپ علیہ السلام کے قرب میں گزرا ان کی چار پائی بھی حضور علیہ السلام کی چار پائی کے قریب ہی ہوا کرتی تھی۔اس طرح چھوٹی عمر میں ہی آپ نے بے شمار باتیں نوٹ کیں محسوس کیں، سیکھیں اور احباب جماعت تک پہنچا ئیں۔آپ خود فرماتی ہیں:۔وو صد ہزار احسان میرے پیارے محسن خدا کا کہ مجھے اکثر باتیں اور خصوصاً آپ علیہ السلام کا چہرہ مبارک آپ علیہ السلام کا سونا ، آپ علیہ السلام کا جاگنا آپ علیہ السلام کا سبلنا، لکھنا، نماز پڑھنا ، چلنا پھرنا، طرز تکلم بہت صفائی سے یادرہا میرے دل میں جو ہر وقت آپ علیہ السلام کی یاد رہی اس نے مجھے بھولنے نہیں دیا اس وقت بھی میں گویا آپ علیہ السلام کو دیکھ رہی 66 ہوں۔(6B) حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو سچی خوا ہیں بچپن سے ہی آتی تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی آپ کو دعا کے لئے کہتے تھے۔8۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 14 جون 1899ء کو پیدا ہوئے اور 16 شہر 1907 ء کو وفات پائی۔ستمبر 9۔صاحبزادی امتہ النصیر 28 جنوری 1903ء کو پیدا ہوئیں اور اُسی سال