سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 14
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 14 دوست تھا۔چنانچہ ایک بڑا کتب خانہ (لائبریری) آپ علیہ السلام کے گھر میں تھا۔آپ علیہ السلام اکثر مطالعہ میں مصروف رہتے۔بچو! بڑا سا بستہ بھر لینے اور بہت سی کتابیں جمع کر لینے سے تو علم نہیں آتا ! بلکہ علم حاصل کرنے کے لئے مفید کتابوں سے دوستی کرنی پڑتی ہے۔اب آئیں دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کس قسم کے مطالعہ کی عادت تھی۔آپ علیہ السلام کی سب سے محبوب کتاب قرآن شریف تھی۔آپ علیہ السلام کثرت سے قرآن پڑھا کرتے تھے۔صرف تلاوت ہی نہیں بلکہ اُس کے معنی بھی سمجھتے اور اُس پر غور وفکر کرتے کیونکہ علم کا سب سے بڑا ذریعہ تو قرآن کریم ہے۔پھر اپنے رب کے حضور دعا کرتے:۔66 یا اللہ تیرا کلام ہے۔مجھے تو ہی سمجھائے گا تو میں سمجھ سکتا ہوں۔“ حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جو آپ علیہ السلام کے سب سے بڑے بیٹے تھے بیان کرتے ہیں آپ علیہ السلام نے شاید دس ہزار مرتبہ قرآن کریم کو پڑھا ہو۔(5) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں ہندوستان میں بے شمار مذاہب تھے جن کا یہ دعویٰ تھا کہ ہم سچے ہیں لیکن خدا نے آپ علیہ السلام کو چنا تھا تا کہ آپ علیہ السلام اس میدان میں اتریں اور اسلام کی سچائی کو دنیا کے سامنے دوبارہ زندہ کر کے دکھائیں۔اب اس کے لئے دوسرے تمام