سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 9
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سے ماں جیسی شفقت حاصل کرتے۔ایسی عظیم الشان ماں کی تربیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عطا ہوئی اور آج دیکھیں کتنی دنیا آپ علیہ السلام کے جاری کردہ لنگر سے کھانا کھا رہی ہے اس طرح مہمان نوازی کا ایک سلسلہ اللہ نے جاری فرما دیا۔یوں تو ہر ماں اپنے بچوں کا خیال رکھتی ہے! لیکن سب بچے ایک جیسے نہیں ہوتے۔آپ علیہ السلام جب بچے تھے تو دوسرے بچوں کی طرح نہ ضد کرتے نہ مطالبہ کرتے ، اس لئے آپ علیہ السلام کی والدہ آپ علیہ السلام کا خاص خیال رکھا کرتیں اور آپ علیہ السلام کی ضروریات پر نظر رکھتیں اور خودان کو پورا کرتیں۔لیکن یہ اہتمام ان کی زندگی تک رہا۔دراصل آپ علیہ السلام کی ضروریات کو پورا کرنے کا انتظام تو خود خدا فرما تا رہا اور شروع سے ہی ایک پیارے بچے کی طرح آپ علیہ السلام خدا تعالیٰ کی گویا گود میں رہے۔آپ خود فرماتے ہیں۔ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثل طفل شیر خوار حضور علیہ السلام کو اپنی والدہ سے بہت محبت تھی۔آپ علیہ السلام کے رفیق حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی تحریر کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور علیہ السلام سیر کے لئے اس قبرستان کی طرف تشریف لے گئے جو