سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 949 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 949

۹۴۹ اللہ علیہ وسلم سيرة خاتم النبین حصہ دوم کے متعلق بعض آراء حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسی امام جماعت احمدیہ کی رائے اس سال ایک کتاب سلسلہ کی طرف سے بیش قیمت شائع ہوئی ہے جس کا نام سیرۃ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم حصہ دوم ہے جو میاں بشیر احمد صاحب کی تصنیف ہے۔میں نے اس کا بہت سا حصہ دیکھا ہے اور اس کے متعلق مشورے بھی دیئے ہیں۔میں سمجھتا ہوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جتنی سیر تیں شائع ہو چکی ہیں ان میں سے یہ بہترین کتاب ہے۔اس تصنیف میں اُن علوم کا بھی پر تو ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ حاصل ہوئے۔اس کے ذریعہ انشاء اللہ ا سلام کی تبلیغ میں بہت آسانی پیدا ہو جائے گی۔سرسکندر حیات خان سابق ممبر مال گورنمنٹ پنجاب کی رائے ”سیرۃ خاتم النبین کی تکمیل غیر مذاہب تک سرور کائنات کے صحیح معاشرتی و انتظامی حالات واضح کرنے کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگی۔انشاء اللہ۔بالخصوص ان بے بنیاد الزامات جن کے متعلق اکثر غیر مسلم بوجہ نا واقفیت یا تعصب بیجا نکتہ چینی کرنے کے عادی ہیں اُن کے متعلق نہایت خوبی اور وضاحت سے تاریخی واقعات کا حوالہ دے کرمسکت جواب دیا گیا ہے۔اگر اس کتاب کا ترجمہ انگریزی اور یورپ کی دیگر زبانوں میں ہو جائے تو میرے خیال میں اسلام کی ایک بڑی بھاری خدمت ہوگی۔“ سیٹھ عبداللہ ہارون ایم۔ایل۔اے تاجر کراچی کی رائے ”میری رائے میں اس زمانہ میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ کی کتابیں تصنیف کی گئی ہیں اُن میں سے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب مسلمانان ہند کے لئے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ڈاکٹر شیخ محمد اقبال بار ایٹ لاء لاہور کی رائے ”اس تصنیف میں بعض اہم مباحث پر عمدہ بحث کی گئی ہے۔جناب مولوی الف دین ایڈووکیٹ ضلع سیالکوٹ کی رائے ”عہد حاضر میں سیرۃ پر کئی کتا ہیں لکھی گئی ہیں اور حق یہ ہے کہ