سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 950 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 950

ہر گلے را رنگ و بوئے دیگر است، مگر اس کتاب کی نسبت جو نہایت محنت اور جانفشانی سے لکھی گئی ہے اگر یہ کہا جائے کہ ”گل سرسبد ہے تو مبالغہ نہ ہو گا۔خدائے بلند و برتر نوجوان میرزا کی ہمت میں برکت دے کہ انہوں نے اس مبارک تالیف سے اسلام اور اسلامیوں کی ایک اہم خدمت سر انجام دی ہے۔نواب اکبر یار جنگ بہادر حج ہائیکورٹ حیدر آباد دکن کی رائے ”میری نظر میں سیرت کی اُردو تالیف میں بے مثل کتاب ہے۔جنگ، غلامی ، تعدد ازدواج پر اس قدر دل نشین اور سیر کن بحث کی گئی ہے کہ دل سے دعا نکلتی ہے۔ایک زمانہ میں ان مضامین پر میں نے کافی غور کیا ہے اور جو کچھ اس کے متعلق مل سکتا تھا سب پڑھ ڈالا ہے۔میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ نے ان مضامین کا حق ادا کر دیا ہے۔مولانا سید سلیمان ندوی کی رائے سيرة خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد دوم موصول ہوئی۔شکریہ۔مباحث ضرور یہ پڑھے۔اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی اس خدمت کی جزائے خیر دے اور مزید سعادت عطا فرمائے۔اختلاف واتفاق کی بحث الگ ہے مگر اس میں شک نہیں کہ آپ نے اپنی اس تصنیف میں محنت اُٹھائی ہے“۔ایڈیٹر رسالہ ”المعارف‘اعظم گڑھ (یو۔پی ) کار یویو "سيرة خاتم النبین قادیان کی جماعت احمدیہ کی جانب سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرۃ میں شائع ہوئی ہے۔اس کا حصہ دوم زیر نظر ہے جس میں آپ کی مدنی زندگی سن ۵ ہجری تک پیش کی گئی ہے۔کتاب کا نمایاں وصف مستشرقین اور غیر مسلم مؤرخین کے اعتراضات کا رد ہے۔۔۔اس میں شبہ نہیں کہ کتاب محنت اور کوشش سے لکھی گئی ہے۔ایڈ میٹر اخبار ”سچ ،لکھنؤ کار یویو "سيرة خاتم النبيين حصہ دوم بہت مفصل و مشرح ہے اور اس سیر نما میں علاوہ واقعات تاریخی کے مسائل کا حصّہ بھی کثرت سے آ گیا ہے۔قانون ازدواج و طلاق ، غلامی، تعدد ازدواج ، جهاد وغیرہ کے مباحث خصوصاً مفصل ہیں اور انگریزی خوان نو جوانوں کے حق میں مفید۔معجزات پر بھی شافی بحث ہے۔۔۔اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ان مسائل پر بحث کرتے وقت مصنف کا قلب تحقیقات فرنگ سے مرعوب و دہشت زدہ نہیں معلوم ہوتا جیسا کہ اکثر متکلمین حال کا حال ہے۔۔۔سرور کائنات کی ذات پر جمال تو وہ ہے جس نے خدا معلوم کتنے بیگانوں تک کے دلوں کو موہ لیا ہے۔اہل قادیان تو بہر حال کلمہ گو ہیں اُن کے کسی مصور کے قلم نے اگر اس حسین و جمیل کی ایسی دلکش تصویر تیار کر دی ہے تو اس پر حیرت بے محل ہے۔